انوارالعلوم (جلد 1) — Page 315
پھر بھی وہ غلطی پر ہے۔یہ تو ایسا ہی ہو گا جیسے زید روز شام کو کہے کہ میں آج عمر سے ملا ہوں اور ہم با وجو و اس کلام کے روز مرہ سننے کے پھر یہ کہیں کہ اس کو غلطی لگی ہوتی ہے ایسے شخص کی نسبت کوئی عقلمند غلطی کا فتویٰ نہیں دیتا۔بلکہ یا تو اسے جھوٹا سمجھا جاتا ہے یا سچا۔پھر کس طرح ممکن ہے کہ تیسں سال تک حضرت صاحب اس بات کا دعویٰ کرتے رہے کہ قربیاًر و زخدا تعالیٰ مجھ سے کاکلا م کر تا ہے اور ہزاروں عبارتیں پیش کردیں کہ یہ مجھ پر نازل ہوئی ہیں اور اصل حقیقت یہ تھی کہ محض وہ دھو کا میں پڑے ہوئے تھے۔(نعوذ باللہ من ذالک) پس جو شخص کہتا ہے کہ میں حضرت مرزا صاحب کو راستباز اور اسلام کا م سچا خیر خواه یقین کر تا ہوں اور پھر آپ کے الہامات کو نہیں مانتاو ہ یا تومنافق ہے کہ اپنے دل کاخبث ظاہر نہیں کرتا اور اصل میں پورے طور سے منکر ہے اور یا پاگل ہے کہ اس میں اتنی بھی تمیز نہیں کہ وہ سمجھ سکے کہ کوئی شخص تیس سال تک اس بات میں دھو کا نہیں کھا سکتا کہ خدا تعالیٰ روز مجھے سے کام کرتا ہے اور حالا نکہ بات کچھ بھی نہیں پس دونوں صورتوں میں اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور وہ ہم میں سے نہیں ہو سکتا۔مسیح موعودؑ کا قول اورالہامی شہادتیں اب میں وہ عبارتیں درج کرتا ہوں کہ جو حضرت صاحب نے مختلف کتب میں لکھی ہیں تاکہ میرےدوستوں کو معلوم ہو کہ حضرت اقدسؑ کا منشاء کیا تھا سب سے پہلے میں وہ عبارت درج کر تا ہوں جوحضرت صاحب نے الہام کی بناء پر لکھی ہے اور جس کا کوئی احمدی انکار نہیں کر سکتا۔یہ اس خط میں درج ہے جو آپ نے عبدالحکیم کے جواب میں لکھاہے و ھوھذا’’اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ ہزار ہا آدمی جو میری جماعت میں شامل نہیں کیا راستبازوں سےخالی ہیں تو ایسا ہی آپ کو یہ خیال بھی کر لینا چاہئے کہ وہ ہزارہا یہود اور نصاریٰ جو اسلام نہیں لائےکیا وہ راستبازوں سے خالی تھے۔بہرحال جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کومیری دعوت پہنچتی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا ہے وہ مسلمان نہیں ہے اور خدا کے نزدیک قابل مؤاخذہ ہے تو یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ اب میں ایک شخص کے کہنے سے جس کا دل ہزاروں تاریکیوں میں مبتلا ہے خدا کے کلام کو چھوڑ دوں اسی سے سہل تر بات یہ ہے کہ ایسے شخص کو اپنی جماعت میں سے خارج کرتا ہوں۔ہاں اگر کسی وقت صریح الفاظ سے آپ اپنی توبہ شائع کریں اوراس خبیث عقیدہ سے باز آجائیں تو رحمت الہٰی کا دروازہ کھلا ہے وہ لوگ جو میری دعوت کے ردکرنے کے وقت قرآن شریف کی نصوص صریحہ کو چھوڑتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے کھلے کھلے نشانوں