انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 257 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 257

وَ اَنِیْبُوْۤا اِلٰى رَبِّكُمْ وَ اَسْلِمُوْا لَهٗ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ (الزمر ۵۴،۵۵ ) یعنی اے میرے بندو ا!کہ جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی۔اور گناہوں میں ڈوب گئے اور خطاؤں میں غرق ہو گئے۔اور ہر وقت ظلم وتعدی میں لگے رہے ہو اور جنہوں نے خدا کی راہ بھلا کر اور راہ اختیار کرلی ہے اور اس مہربان اورسچے محبوب کو چھوڑ کر اور اشیاء سے دل لگایا ہے اور حقیقت کی بجائے جھوٹ کو پسند کیا ہے اورخالق کی جگہ مخلوق کو چن لیا ہے۔اور نیکی کو ترک کر کے بدی کو لے لیا ہے۔نا امید مت ہو اور میری درگاہ سے مایوسی مت کرو۔کیونکہ میں تو سب گناہوں کو معاف کر دیا کرتا ہوں اور ہر ایک قسم کی خطاؤں سے درگذر کر تا ہوں اور بڑا مہربان ہوں تم گھبراتے کیوں ہو اور مایوس کیوں ہوتے ہو جس وقت تم کو سمجھ آئے۔اور تم معلوم کر لو کہ اصل سچی راہ کونسی ہے اور سلامتی کس طریق میں ہےاور ہدایت کا راستہ کرنا ہے اور نیکی اور تقوی کیا ہے اور بدی میں کون کون سے نقائص ہیں اورگناہوں سے کیا نقصان ہے اور تمہارے دل نیکی کی طرف جھک جائیں اور تم کو سچائی کی لو لگ جائے اور پاکیزگی حاصل کرنے کے لئے تم بے چین ہو جاؤ تو اس وقت میری طرف جھکو۔اور اپنےگناہوں کا خیال مت کرو اور مضٰی مامضٰی سمجھ کر اپنی پچھلی زندگی کو بھلا وو۔اور آئندہ کے لئےبہتری کا ارادہ کر لو اور یاد رکھو کہ میں تمهارارب ہوں جس نے تمهاری جسمانی کمزوریوں کے لئےاور بیماریوں کے لئے ہر ایک قسم کی دوا تجویز کی ہے۔اور تمہاری جسمانی ضروریات کے لئے سامان مہیا کئے ہیں اور والدین کی محبت بھری گود سے تمہاری مدد کی ہے۔پس جب کہ میں ایسارب ہوں تواپنی روحانی مصیبتوں کے وقت بھی گھبراؤ مت اور بلاکھٹکے توبہ کرو۔اور میری طرف جھک جاؤ اورآئندہ میری فرمانبرداری کا اقرار کر لو اور ارادہ کرو تاکہ تم اس عذاب سے بچ جاؤ جو کہ جب آتا ہے تو پھر کسی کی مدد نہیں کی جاتی۔پس کیسی پاک ہے یہ تعلیم اور کیسا پیارا ہے یہ کلام جو اسلام نے نجات کے بارے میں بیان فرمایا ہے جو نہ صرف کل اعتراضوں اور کمزوریوں سے ہی میرا ہے بلکہ فطرت انسانی کے عین مطابق ہے اور ہمارے روز مرہ کے مشاہدات کی تائید کرتا ہے۔کیونکہ والدین کو الگ کر کے جب کہ ہمارے دوست و آشنا عزیز و اقرباء اور ہمسائے اور واقف اور ملاقاتی تک بھی ہم پر رحم کرتے ہیں اور ہماری کمزوریوں پر چشم پوشی کرتے ہیں اور اگر ہمارے قصوروں کو یاد رکھیں اور حافظہ سےگرانہ دیں تو کینہ توز او ر کینہ کہلاتے ہیں تو پھر وہ خدا جو ہمیں وجود میں لایا اور ہمارے لئے زمین وآسمان کو پیدا کیا اور ہر قسم کی نعمتوں سے ہمیں بہرہ مند کیا اور کرم اور فضل سے ہمارا گھر بھر دیا۔اور