انوارالعلوم (جلد 1) — Page 237
باشندوں کے لئے مبعوث ہو کر آیا ہوں۔اور میرا بھیجنے والا اللہ ہے۔جو کہ آسمان و زمین کا بادشاہ ہے اور مالک ہے۔اس لئے میری بات کو ہلکا خیال مت کرو بلکہ یاد رکھو کہ اگر تم نے میرا مقابلہ کیا تو لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ۔ملک اسی کا ہے وہ تم سے فورا ًچھین لے گا۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کا جس نے مقابلہ کیا وہ ذلیل ہوااور علاوہ اور ذلتوں کے ملک بھی خالی کرناپڑاپھر آپﷺ کے متبعین حضرت ابو بکر ؓصدیقؓ ، حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کے زمانوں میں بھی جو کوئی سامنے آیا ذلیل ہؤا اور خائب و خاسر ہوا۔چنانچہ اس وقت تو اور رنگ تھا اب بھی پادری صاحبان نے جس وقت سے اسلام کے بر خلاف منہ زوری کرنی شروع کی ہے اس وقت سے یورپ سے پادریوں کی حکومت مٹتی جاتی ہے۔اور اب صرف چند جگہ ہی رہ گئی ہے۔ورنہ کل یورپ میں ان کا سکہ چلنا بند ہو گیا ہے۔وہ طاقتیں جو کروڑوں روپیہ ان کی مدد کے لئے خرچ کرتی تھیں اب رو پیہ دیناتو الگ خودان سے وصول کرنا چاہتی ہیں۔انگلستان سےان کا دخل اٹھ گیا۔فرانس و بیلجیئم سے ان کا دخل اٹھ گیا۔جرمن سے ان کو جواب ملا۔ایشیا میں ان کی ذلت ہو گئی تو امریکہ نے ان کی اطاعت کا جوا اتار کر پھینک دیا۔چنانچہ تاریخ کو اٹھا کر دیکھو کہ جس وقت سے اسلام کے بر خلاف انہوں نے زہر اگلنا شروع کیا ہے اور قرآن شریف کی ہتک پر کمرباندھی ہے مجھی سے ان پر تباہی آنی شروع ہوئی ہے اور کہاں تو بادشاہ تک پادریوں سے ڈرتےتھے۔اور کہاں مذہب کے بر خلاف فیصلے ہو رہے ہیں اور اگر پادری صاحبان کچھ چوں چرا کریں توگورنمنٹ تو الگ عوام تک بھی گر جا پھونک دیتے ہیں۔لمبی تحقیقات تو تاریخوں سے ہو سکتی ہے۔میں ایک واقعہ یہاں لکھ دیتا ہوں جس سے میری تصدیق ہوتی ہے۔ڈاکٹر جے۔ایف آرنلڈ مسلم مشن سوسائٹی کے آنریری سیکرٹری کی کتاب اسلام اور عیسائیت سے جو کہ ۱۸۷۴ء میں چھپی ہے۔ہم کو معلوم ہوتا ہے کہ سب سے اول مسلمانوں کے بر خلاف اگر کوئی باقاعدہ سوسائٹی تیار ہوئی ہے۔تو وہ ۱۸۲۲ء میں بیل کے مقام پر ہوئی ہے (جو کہ غالباً سوئزرلینڈ میں ہے چنانچہ اس سوسائٹی نے ایک ہزار سے زائد مشنری اودھر ادھر بھیجے تھے۔مگر یہ سوسائٹی بہت جلد ۱۸۳۳ء میں گورنمنٹ کے حکم سے ملک بدر کی گئی۔چنانچہ ڈاکٹر فنڈز جو میزان الحق کا مصنف ہے۔وہ بھی اس گروہ کےساتھ یورپ سے بھیجا گیا تھا۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے فوراً اس سوسائٹی کو مفید قرار دلوا کر ذلت کے ساتھ ملک بدر کرا دیا۔مگر چونکہ پادری صاحبان نے نصیحت حاصل نہیں کی اس لئےآج ہم دیکھتے ہیں تو یورپ میں کہیں۔یو نیٹرین فرقہ کا زور ہے۔جو یسوع کی ابنیت پر سو سو قہقہہ لگاتا •