انوارالعلوم (جلد 1) — Page 191
کے فوائد پر آگاہ ہو جائے تو خود بخود اس کے پڑھنے کی طرف مائل ہو جاتا ہے چنانچہ جس قدر کوئی کسی نیک چیز کا عرفان حاصل کرے اسی قدر اس کی طرف زیاد ہ جھکتا ہے اور جس قدر کی بدچیز کا عرفان حاصل ہو اس قدربچتا ہے چنانچہ جس کو اچھی طرح سے زہر کے خواص پر واقفیت ہو وہ زہر کاپیالہ کبھی نہ پیئے گا اور جو آگ کی طاقت سے واقف ہو وہ کبھی اس میں ہاتھ نہیں ڈالے گا اور یہ جانتے ہوئے کہ اس بل میں سانپ ہے اور سانپ کے کاٹے سے کیا نقصان ہوتا ہے کوئی اس بل میں ہاتھ ڈالنے کی جرات نہ کرے گا پس اصل چیز جو گناہوں سے انسان کو روک سکتی ہے وہ تو صرف اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور فضل کا جاذب ایمان ہے اور جیسے ایمان بڑھے گا ویسے ہی اعمال ہوں گے اور ایمان شریعت کو چاہتا ہے بے علم انسان کیلئے کوئی لا کے اپنا سر پھوڑے یا کسی اور کو زہردے دے لیکن اگر وہ ان میں ہاتھ ڈالتا ہے تو وہ جلے گا اور اگر پاڑ سے بے سامان کو دتاہے توہڈی پسلی تڑوائے گا۔پس چونکہ گناہ سے نجات ہی اصل نجات ہے جیسا کہ خوو پادری میکلین صاحب نے اپنے لیکچرمیں بیان کیا ہے اس لئے معلوم ہوا کہ اصل ذریعہ نجات کا فضل ہے اور اس کا جاذب ایمان اوراعمال تو ایمان کے ثمرات ہوں گے اور شریعت کاملہ کے بغیر کوئی چیز نجات کے لئے کافی نہیں ہوسکتی کیونکہ علم تام سے ہی انسان نیکی کرتا اور گناہ سے بچتا ہے یعنی راہ راست سے ادھر ادھر نہیں ہو تا پس جب فضل کے ساتھ علم تام ہو اور صراط مستقیم سے کامل واقفیت ہو تو ایسا انسان گناہوں سے بچ گیا اور ناجی ہوا کیونکہ عرفان کامل کے بعد گناہ سرزد نہیں ہو سکتا اور اس بات کو ہمارے حضور ﷺنے بھی لیا ہے جبکہ فرمایا کہ اگر تم کو وہ علم ہو جو کہ مجھ کو حاصل ہے تو تم ہنسو کم اور رو ؤ زیادہ یعنی علم تام کے بعد انسان گناہوں سے بچ جا تا ہے۔دنیامیں ہمیشہ نیک لوگ ہوتے رہتے ہیں چنانچہ بر خلاف پادری میکلین کے جو کہ کہتےہیں کہ کوئی آدمی دنیامیں نیک نہیں ہوا اور نہ کسی نے دعویٰ کیا۔ہمارا ہادی فرماتا ہے قل اننی ھدانی ربی الیٰ صراط مستقیم (الانعام: ۱۶۲)بلکہ آپ ﷺکے اتباع کرامؓ کی نسبت ارشاد ہے ا وَالسّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍۙ رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ (التوبہ ۱۰۰)پھربدری صحابیوں ؓکی نسبت آیا ہے کہ اعملوا ماشئتم (حم السجدة۴۱) یعنی اب تم اس قدر عرفان حاصل کرچکے ہو کہ اب تمہارا ہر ایک کام نیکی ہی ہو گا اور بدی سے تم بالکل محفوظ ہو گئے ہو اور تمہارے ذرہ