انوارالعلوم (جلد 1) — Page ix
४ مسودہ کی نظر ثانی ، پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی تلاش کے سلسلہ میں ادارہ کی عملی معاونت فرمائی ہے۔ فجزاهم الله احسن الجزاء بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں ان کی رہنمائی ہمارے لئے بہت سہولت کا موجب ہوئی اور ادارہ نے ان کی ماہرانہ رائے اور تجربہ سے بہت فائدہ اٹھایا ۔ فجزاه الله احسن الجزاء بہت سے اور بھی نام اس وقت ذہن میں ہیں لیکن یہ مختصر سا پیش لفظ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ میرا خدا ان سب کو خوب جانتا ہے جنہوں نے محض خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا حضرت مصلح موعود سے محبت اور عقیدت کے نتیجہ میں اپنی بے لوث خدمات سے ادارہ کی مدد فرمائی ہے۔ اور ا اور اس ٹیم میں شامل ہو کر بہت بہت محنت اور اخلاص سے اپنا بہت سا وقت اس کام پر صرف کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں یہ ممکن ہو سکا ہے کہ اس وقت انوار العلوم کی پہلی جلد احباب کے ہاتھوں میں ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم و فضل میں برکت ڈالے اور انہیں اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازے ( آمین) بھی خصوصی شکریہ کا مستحق ہے کہ جن کی مخلصانہ کوششوں کے بغیر اس جلد کی تکمیل ممکن نہیں تھی۔ امید ہے احباب جماعت حسب سابق پوری طرح تعاون فرماتے ہوئے اس علمی اور روحانی مائدہ سے فائدہ اٹھانے کی سعی فرمائیں گے۔ ۔ فجزاهم الله احسن الجزاء - والسلام خاکسار