انوارالعلوم (جلد 1) — Page 60
انوار العلوم جلد ! ۶۰ محبت الہی ایک مرد نے اپنی بیوی کو دوسرے سے بے حجاب باتیں کرتے ہوئے دیکھ کر ہی اس کو قتل کر دیا اور جبکہ اتنی بات ہی انسان کی غیرت برداشت نہیں کر سکتی تو زنا کی حالت دیکھ کر وہ کب برداشت کر سکے گا۔ اور اسی حالت کو دیکھ کر ہماری مہربان گورنمنٹ نے بھی ایسے موقعوں کے لئے کچھ رعایت کر دی ہے اور ایسا آدمی جو کہ غیرت میں آکر کوئی خون کر بیٹھتا ہے اس کے لئے سزا میں بھی کچھ نرمی رکھی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی فطرت ہی ایسی واقع ہوئی ہے کہ ایسے موقع پر ایک قدرتی جوش پیدا ہو جاتا ہے اور انسان کبھی برداشت ہی نہیں کر سکتا کہ اس کی بیوی اور مرد سے ہم بستر ہو ۔ ایک عرصہ ہوا کہ ایک مقدمہ اس قسم کا پیش ہوا تھا جس میں ایک شخص پر اس لئے کاروائی چلائی گئی تھی کہ اس نے اپنی بیوی کو زنا کی حالت میں دیکھ کر قتل کر دیا تھا اور ماتحت عدالت نے اس کو سخت سزا کا حکم دیا مگر اپیل ہونے پر حج نے فیصلہ دیا کہ در حقیقت یہ ایسا موقع ہوتا ہے کہ انسان غصہ کو برداشت نہیں کر سکتا میں اس کے لئے یہ سزا مناسب نہیں سمجھتا بلکہ اگر وہ عورت پہلی ضرب میں مرجاتی تو میں اس کو سزا قریب نہ ہی دیتا مگر چونکہ کئی ضربات سے عورت مری ہے اس لئے میں کچھ سزا اس کو دیتا ہوں۔ اب دیکھنا چاہئے کہ انسانی فطرت اس عقیدہ کے برخلاف ہے جیسا کہ گورنمنٹ کے قانون سے اور روز مرہ کے حالات سے ظاہر ہوتا ہے اور خود آریہ مت کے پیروان بھی اس نیوگ کے عقیدہ پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو پھر یہ عقیدہ عملی رنگ میں لانے کے لئے نہ معلوم پنڈت دیا نند نے کیوں پیش کیا شاید اس میں کوئی خاص غرض ہو جس کو ہم نہ سمجھ سکتے ہوں ورنہ اور کوئی بات تو نظر نہیں آتی۔ اور جب مخلوقات عالم پر نظر کرتے ہیں تو سراسر اس عقیدہ کے برخلاف نظر آتا ہے انسانی فطرت اس کو برداشت نہیں کر سکتی عقل اس کو نہیں سمجھ سکتی اور یہاں تک کہ جانور تک اس کو پسند نہیں کرتے کیونکہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک مرغا کچھ مرغیوں میں پھر رہا ہوتا ہے اس وقت اگر کوئی اور مرغا ان میں آکر داخل ہو جائے تو خواہ وہ کمزور ہی کیوں نہ ہو اس پر حملہ آور ہوتا ہے اور اسی طرح کتا بھی جب اس کے سامنے کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو دو سرے کتے پر حملہ کرتا ہے۔ پس جب جانور تک اس بات کو برا مناتے ہیں تو انسانی فطرت اس کو کیونکر برداشت کر سکتی ہے یہ مسئلہ ایسا نہیں تھا کہ اس کو دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا اس کو دنیا میں مشتہر کرنے سے آریہ مت نے دنیا پر زنا کاری کا دروازہ کھول دیا ہے اور انسانوں کی اخلاقی حالت پر ایک سخت خوفناک حملہ کیا ہے اور چونکہ یہ ایک گندہ مسئلہ ہے اس لئے اس پر زیادہ لکھنا ہم مناسب نہیں سمجھتے اور ان کے ایک اور