انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vii of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page vii

د اشتہارات شائع ہوئے ہیں ان کو فی الحال چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اس بارہ میں علیحدہ تفصیلی منصوبہ تیار کر کے حضور انور سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ چونکہ جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسا مواد ہزاروں صفحات پر پھیلا ہوا ہے اس لئے اس کو بھی تاریخ کے لئے محفوظ کیا جائے گا (انشاء الله ) تفصیلی سکیم مختلف بزرگان سلسلہ اور علمائے کرام کی خدمت میں بھی ارسال کی گئی اس کے جواب میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ ، حضرت مرزا عبد الحق صاحب اور محترم مولانا روست محمد صاحب شمار صاحب شاہد نے گرانقدر اور قیمتی مشوروں سے نوازا بلکہ بعض بنیادی امور کے سلسلہ میں ہماری رہنمائی بھی فرمائی۔ خاکسار محترم مولانا دوست محمد صاح صاحب شاہد کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے بہت محنت اور اخلاص سے اپنا بہت سا قیمتی وقت دے کر ایک تو ساری سکیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جو کتب ہمیں دستیاب نہیں ہو رہی تھیں ان کی تلاش میں ہر ممکن مدد فرمائی اور اپنی ذاتی لائبریری سے بعض نایاب کتب بھی مہیا کیں نیز بعد میں جب بھی ان کی ضرورت پڑی انہوں نے بلا تامل بہت بشاشت سے ہماری مشکل کا ازالہ فرمایا ۔ فجزاه الله احسن الجزاء اس کے ساتھ خاکسار کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔ کتب کی پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی تلاش بہت محنت اور توجہ چاہتی ہے محترم مولانا موصوف نے اپنے آپ کو اس کام کے لئے وقف کئے رکھا اور باوجود اپنی بیماری اور بڑھا پے کے اس کام کو ایک عظیم سعادت سمجھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ فجزاه الله احسن الجزاء بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔ لائبریری سے کتب کے حصول میں انہوں نے ہر ممکن رہنمائی فرمائی۔ کتب کے مختلف غیر مطبوعہ حصے فراہم گئے۔ اسی طرح متفرق مطبوعہ مواد بھی جمع کرنے میں مدد دی "سیرۃ النبی "" کے سلسلہ میں انہوں نے بنیادی خدمت سر انجام دی۔ فجزاه الله تعالی ۔ بہت سے مربیان سلسلہ نے بھی وقتاً فوقتاً اس اہم کام کے سلسلہ میں ادارہ کی مدد فرمائی ہے۔ ان میں خصوصیت ۔ قابل ذکر ہیں۔ جنہوں نے اس جلد کی تیاری میں نہایت محنت اور اخلاص سے خدمات سر انجام دی ہیں۔