انوارالعلوم (جلد 1) — Page 642
پر رکھ لیتا ہے۔دایاں ہاتھ بائیں پر رکھا جاتا ہے۔اور دائیں ہاتھ کی انگلیوں سے بائیں ہاتھ کو کہنی کے قریب سے پکڑ لیتا ہے۔اس وقت سے اسے کسی سے بولنا یا ادھر ادھر دیکھنا یا اپنی جگہ سے ہلنا منع ہے۔جب تک نماز ختم نہ کرے۔ہاتھ سینے پر رکھنے کے بعد وہ کہتا ہے۔سبحانك اللهم وبحمدک و تبارك اسمک توتعالیٰ جدك ولا الہ غیرک ترجمہ۔اے الله تو پاک ہے اور حمد کا مستحق ہے اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔اس کے بعد کتنا ہے أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان سے جو کہ در گاہ الہٰی سے دور پھینکا گیا ہے۔اس کے بعد نماز ادا کرنے والا قرآن شریف کی سب سے پہلی سورۃ پڑھتا ہے جسے سورة فاتحہ کہتےہیں اور وہ یہ ہے بسم الله الرحمن الرحيم اَ لْحَـمْدُ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ اَلرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِـيْـمَ صِرَاطَ الَّـذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْـهِـمْۙ غَيْـرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْـهِـمْ وَلَا الضَّآلِّيْنَ ترجمہ۔میں شروع کرتا ہوں اللہ کا نام لے کر جو بے محنت دیتا ہے۔(جیسے سورج کی روشنی یاہوا )اور کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا اور اقرار کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جو کل مخلوقات کی ربوبیت کرتا ہے۔ہر قسم کی تعریفوں کا مستحق ہے وہ بغیر محنت کے بھی انعام کرتاہے اور محنت کا اجر بھی بڑھ چڑھ کردیتا ہے۔کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا اور نیکی اور بدی کے نتائج اسی کے حکم کے ماتحت مرتب ہوتے ہیں اور (میں کہتا ہوں کہ اے وہ خدا جس کا میں نے ذکر کیا ہے) ہم تیری ہی فرمانبرداری کرتے ہیں۔اور تجھ ہی سے اپنے ہر ایک کام میں مدد مانگتے ہیں تو ہمیں ہر کام میں سید هاراستہ دکھا ان لوگوں کا راستہ جن پر تیرا انجام ہوا ہے اورایسامت کیجیو کہ ہم تیرے پیارے بن کر بھی کسی وجہ سے تیرے غضب کو اپنے اوپر بھڑکالیں یا خود ہی مجھے چھوڑ کر ادھر ادھر متوجہ *قرآن شریف کے کسی حصہ کے پڑھنے سے پہلے اس دعا کے مانگنے کا حکم ہے۔منہ