انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 496 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 496

انوار العلوم جلد ! ۴۹۶ سيرة النبي ال فقدان حواس کی وجہ سے ایسا کہہ تو لے لیکن وہ کون ہے جو اس کے مجنونانہ خیالات کے مطابق اس کے متعاقبین کی آنکھوں کو اس سے پھیر دے اور متعاقب سر پر پہنچ کر پھر اس کی طرف نگاہ اٹھا کر نہ دیکھ سکیں۔ پس رسول کریم کا تو کل ایک رسولانہ تو کل تھا اور جسے خدا تعالٰی نے اس رنگ میں پورا کر دیا آپ نے خدا تعالیٰ پر یقین کر کے کہا کہ میرا خدا ایسے وقت میں مجھے ضائع نہیں کرے گا اور خدا نے آپ کے تو کل کو پورا کیا اور آپ کو دشمن کے قبضہ میں جانے سے بچالیا اور اسے اس طرح اندھا ھا کر دیا کہ وہ آپ کے قریب پہنچ کر خائب و خاسر لوٹ گیا۔ یہ وہ تو کل ہے جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔ حضرت موسی سے بھی ایک موقع پر اس قسم کے توکل کی نظیر ملتی ہے لیکن وہ مثال اس سے بہت ہی ادنی ہے کیونکہ حضرت موسیٰ کے ساتھیوں نے فرعونیوں کو دیکھ کر کہا کہ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ہم ضرور گرفتار ہو جائیں گے اس پر حضرت موسی نے جواب میں کہا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ (الشعراء : ۱۳) لیکن رسول کریم کا تو کل ایسا کامل تھا کہ اس نے آپ کے ساتھی پر بھی اثر ڈالا اور حضرت ابو بکر نے موسائیوں کی طرح گھبرا کر یہ نہیں کہا کہ ہم ضرور پکڑے جائیں گے بلکہ یہ کہا کہ اگر وہ نیچی نظر کریں تو دیکھ لیں۔ اور یہ ایمان اس پر تو کا نتیجہ تھا جو نور نبوت اس وقت آپ کے دل پر ڈال رہا تھا۔ دوسرے حضرت موسیٰ کے ساتھ فوج تھی اور ان کے آگے بھاگنے کی جگہ ضرور موجود تھی لیکن رسول کریم" کے ساتھ نہ کوئی جماعت تھی اور نہ آپ کے سامنے کوئی اور راستہ تھا۔ اسی طرح اور بھی بہت سے فرق ہیں جو طوالت کی وجہ سے میں اس جگہ بیان نہیں کرتا۔ رسول کریم کو خدا تعالی پر ایسا تو کل تھا کہ ہر مصیبت اور مشکل کے وقت آپ کی ایک دعا اس پر نظر رکھتے اور اس کے سوا ہر شے سے توجہ ہٹا لیتے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ آجکل کے صوفیاء کی طرح اسباب کے تارک نہ تھے کیونکہ اسباب کا ترک، گویا خدا تعالیٰ کی مخلوق کی ہتک کرنا اور اس کی پیدائش کو لغو قرار دیتا ہے۔ لیکن اسباب کے مہیا کرنے کے بعد آپ کی خدا تعالیٰ پر توکل کرتے اور گو اسباب مہیا کرتے لیکن ان پر بھروسہ اور تو کل کبھی نہ کرتے تھے اور صرف خدا ہی کے فضل کے امیدوار رہتے حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ آپ ہر ایک گھبراہٹ کے وقت فرماتے - لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوتِ