انوارالعلوم (جلد 1) — Page 490
انوار العلوم جلد ؟ ۴۹۰ سيرة النبي ال یہ ہمت ہے کیا کوئی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف ایسا متوجہ ہو کہ ایسے خطرناک مصائب کے اوقات میں بھی دشمنوں کی مخالفت کو برداشت کرتا جائے اور جب تک خدا کا حکم نہ ہو اپنی جگہ نہ چھوڑے۔ ريم پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دعوی ہی نہیں ہے بلکہ واقعہ میں آپ اس وقت تک مکہ سے نہیں نکلے جب تک کہ خدا کی طرف سے حکم نہ ہوا۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں فَبَيْنَمَا نَحْنُ يَوْمًا جُلُوسٌ فِي بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ قَالَ قَائِلٌ لا بِي بَكْرٍ هُذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَقَنِعاً فِى سَاعَةٍ لَمْ يَكُنْ يَا تِيْنَا فِيهَا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِدَاءً لَهُ أَبِي وَأُمِّي وَاللَّهِ مَا جَاءَ بِهِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ إِلَّا أَمْرَ قَالَتْ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنَ لَهُ فَدَخَلَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا بِي بَكْرٍ أَخْرِجْ مَنْ عِنْدَكَ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّمَا هُمْ أَهْلُكَ بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَإِنِّي قَدْ أَذِنَ لِي فِي الْخُرُوجِ فَقَالَ أَبُو بَكْرِ الصَّحَابَةَ بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نعم ( بخارى كتاب المناقب باب هجرة النبي صلى الله عليه وسلم و اصحابه الى المدينة، ہم ایک دن بیٹھے ہوئے تھے کہ عین دو پہر کے وقت رسول کریم تشریف لائے اور سر پیٹا ہوا تھا۔ آپ اس وقت کبھی نہیں آیا کرتے تھے ۔ حضرت ابو بکڑ نے فرمایا میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں آپ اس وقت کسی بڑے کام کے لئے آئے ہوں گے ۔ عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم نے اجازت مانگی اور اجازت ملنے پر گھر میں آئے اور فرمایا کہ جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو اٹھا دی ۔ حضرت ابو بکر نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھے قسم ہے کہ وہ آپ کے رشتہ دار ہیں۔ آپ نے فرمایا اچھا مجھے ہجرت کا حکم ہوا ہے۔ حضرت ابو بکر نے عرض کیا یا رسول الله " مجھے بھی ساتھ ہی جانے کی اجازت دیجئے رسول کریم نے ۴ فرمایا بہت اچھا۔ تم اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس وقت وقت تک مکہ سے نہیں نکلے جب تک حکم نہ ہو اور آخر وقت تک اس بات پر قائم رہے کہ خدا تعالیٰ کے حکم کے بغیر کوئی کام نہیں کرنا۔ کیسا ایمان کیسا یقین کیسا پاک تعلق ہے فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ۔ ہوا