انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 461 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 461

انوار العلوم جلدا ۴۶۱ سيرة النبي اخلاق کا بہتر سے بہتر گواہ اس کی بیوی ہوتی ہے جس کا تجربہ دوسرے لوگوں کے تجربہ سے بہت زیادہ نے صحیح مشاہدات پر مبنی ہوتا ہے۔ آنحضرت ا کے اخلاق کے متعلق جو گواہی حضرت خدیجہ"۔ دی ہے وہ آپ اللہ کے نیک اخلاق کو ثابت کرنے کے لئے کافی سے زیادہ ہے اور اس کے بعد کسی زائد شہادت کی ضرورت نہیں رہتی۔ حضرت عائشہ وحی کی ابتداء بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ جب پہلی دفعہ آنحضرت ﷺ پر وحی نازل ہوئی تو آپ بہت گھبرائے اور غار حرا سے گھر کی طرف لوٹے اور آپ کا دل دھڑک رہا تھا حضرت خدیجہ کے پاس آکر آپ نے فرمایا کہ مجھے کپڑا اوڑھا دو۔ جلد کپڑا اوڑھا دو ۔ جس پر آپ پر کپڑا ڈالا گیا یہاں تک کہ آپ کا کچھ خوف کم ہوا اور آپ نے سب واقعہ حضرت خدیجہ کو سنایا اور فرمایا کہ مجھے تو اپنی نسبت کچھ خوف پیدا ہو گیا ہے۔ اس بات کو سنکر جو کچھ حضرت خدیجہ نے فرمایا وہ یہ ہے کلا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيْكَ اللَّهُ أَبَدًا إِنَّكَ لتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِي الشَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ ( بخاری باب كيف كان بدء الوحی، یعنی سنوجی میں خدا کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ خدا تجھے کبھی ذلیل نہیں کرے گا کیونکہ تو رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرتا ہے اور کمزوروں کا بوجھ اٹھاتا ہے اور تمام وہ نیک اخلاق جو دنیا سے معدوم ہو چکے ہیں ان پر عامل ہے ۔ مہمانوں کی خدمت کرتا ہے اور بچی مصیبتوں پر لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ اس کلام کے باقی حصوں پر تو اپنے وقت پر لکھوں گا سردست حضرت خدیجہ کی گواہی کو پیش کرتا ہوں جو آپ نے قسم کھا کر دی ہے یعنی نکسِبُ المعدوم کی گواہی کو کافی تھی لیکن اپنے خدا کی قسم کے ساتھ مؤکد کر کے بیان فرمایا ہے کہ رسول اللہ میں تمام اخلاق حسنہ پائے جاتے ہیں حتی کہ وہ اخلاق بھی جو اس وقت ملک میں کسی اور آدمی میں نہیں دیکھے جاتے تھے۔ یه گواهی کیسی زبر دست اور کیسی صاف ہے اور پھر بیوی کی گواہی اس معاملہ میں جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں نہایت ہی معتبر ہے ۔ حضرت خدیجہ فرماتی ہیں کہ کل اخلاق حسنہ جو دنیا سے معدوم ہو چکے ہیں آپ میں پائے جاتے تھے۔ حضرت خدیجہ کی گواہی خود رسول کریم ﷺ کی گواہی اپنے اخلاق کی نسبت پیش کرنے کے بعد میں خود آنحضرت اللہ کی گواہی اپنی نیک سیرتی کی نسبت پیش کرتا ہوں۔ شاید اس پر بعض لوگ - پر حیران ہوں کہ اپنی نسبت آپ گواہی کے کیا معنی ہوئے لیکن یہ گواہی رسول کریم ال نے ایسی