انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 448 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 448

انوار العلوم جلد ! ۴۴۸ سيرة النبي اور تیسرے ماخذ کی بجائے دوسرے ماخذ کو اختیار کیا ہے ۔ اگر اللہ تعالی توفیق دے تو کسی وقت قرآن شریف سے بھی آنحضرت ا کی سیرت لکھنے کا ارادہ ہے لیکن چونکہ اختصار اور صرف اعلیٰ درجہ کی روایات کا درج کرنا ہی مقصود ہے اس لئے احادیث میں سے بھی میں نے صرف بخاری کو چنا ہے اور یہ مختصر سیرت صرف بخاری جیسی معتبر کتاب سے لی ہے اور اس کے سوا کسی اور حدیث سے مدد نہیں لی۔ باوجود اس کے کہ صرف بخاری کی احادیث سے جو اصح الکتب ہے میں نے یہ سیرت اختیار کی ہے پھر بھی اختصار پر اختصار سے سے کام لیا ہے اور اس کو صرف رسول کریم اللہ ﷺ کی سیرت کا ایک کام باب سمجھنا چاہئے ورنہ اس بحر بے کنار کو عبور کرنا تو کچھ آسان کام نہیں۔ چونکہ پیاروں کی ہر ایک بات پیاری ہوتی ہے اور ان کی شکل و شباہت ، چال ڈھال اور لباس و خورد و نوش کا طریق بھی دلکش اور محبت افزا ہوتا ہے اس لئے ابتداء میں میں انہی باتوں کو بیان کروں گا۔ سیرت کے ساتھ اگر صورت اور عادات بھی مل جاویں تو وہ آدمی آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔