انوارالعلوم (جلد 1) — Page 428
انوار العلوم جلد 1 ۴۲۸ اس دلائل ہستی باری تعالٰی (مراد) ہے جو حبس ماء (Steam) سے چلے گی اور اپنے آگے دھوئیں کا ایک پہاڑ رکھے گی اور سواری اور بار برداری کے لحاظ سے حمار کی طرح ہو گی اور چلتے وقت ایک آواز کرے گی وغیرہ ذلك۔ روم إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (التکویر (1) یعنی کتابوں اور نوشتوں کا بہ کثرت شائع ہونا آجکل باعث چھاپہ کی کلوں کے جس قدر اس زمانہ میں کثرت اشاعت کتابوں کی ہوئی ہے اسکے بیان کی ضرورت نہیں۔ سوم إِذَا النُّفُوسُ ذُرِّجَتْ (التکویر : ۸) نوع انسان کے باہمی تعلقات کا بڑھنا اور ملاقاتوں کا طریق سہل ہو جانا کہ موجودہ زمانے سے بڑھ کر متصور نہیں۔ چهارم - تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ النزعت : ۶) متواتر اور غیر معمولی زلزلوں کا آنا یہاں تک کہ زمین کا پینے والی بن جائے سو یہ زمانہ اس کے لئے بھی خصوصیت سے مشہور ہے۔ پنجم - وَإِنْ مِّنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا (بنی اسرائیل : ۵۹) کوئی ایسی بستی نہیں جس کو ہم قیامت سے پہلے پہلے ہلاک نہیں کریں گے یا کسی حد تک اس پر عذاب وارد نہیں کریں گے چنانچہ اسی زمانہ میں طاعون اور زلزلوں اور طوفان اور آتش فشاں پہاڑوں کے صدمات اور باہمی جنگوں سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں اور اس قدر اسباب موت کے اس زمانہ میں جمع ہوتے ہیں اور اس شدت سے وقوع میں آئے ہیں کہ اس مجموعی حالت کی نظیر کسی پہلے زمانہ میں پائی نہیں جاتی۔ پھر اسلام تو ایسا مذہب ہے کہ ہر صدی میں اس کے ماننے والوں میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں جو الہام الہی سے سرفراز ہوتے رہتے ہیں اور خارق عادت نشانات سے ظاہر کہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایک قادر و توانا مدبر بالا رادہ ہستی ہے۔ چنانچہ اس زمانہ کے مأمور پر نہایت بے بسی و گمنامی کی حالت میں خدا نے وحی نازل کی پيَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُّوْحِيَ إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ وَلَا تُصَدِّرْ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمْ مِنَ النَّاسِ دیکھو برا ہین احمد یہ مطبوعہ ۱۸۸۱ء صفحہ ۲۴۱ - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۷ حاشیہ) کہ ہر ایک راہ سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور ایسی کثرت سے آئیں گے کہ وہ راہیں عمیق ہو جائیں گی۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم آپ القاء کریں گے مگر چاہئے کہ تو خدا کے بندوں سے جو تیرے پاس آئیں گے بد خلقی نہ کرے اور چاہئے کہ تو ان کی ملاقاتوں سے تھک نہ جائے۔ ایک شخص ایک گاؤں میں رہنے والا جس کے نام سے مہذب دنیا میں سے کوئی آگاہ نہ تھا یہ اعلان کرتا ہے پھر با وجود