انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 410 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 410

(6) اور صلیب توڑنے سے یہ سمجھنا کہ صلیب کی لکڑی یا سونے چاندی کی صلیبیں توڑ دی جائیں گی یہ سخت غلطی ہے۔اس قسم کی صلیبیں تو ہمیشہ اسلامی جنگوں میں ٹوٹتی رہی ہیں بلکہ اس سےمطلب یہ ہے کہ مسیح موعودؑ صلیبی عقیدہ کو توڑ دے گا اور بعد اس کے دنیا میں صلیبی عقیدہ کانشوونمانہ ہو گا۔اس کا اقبال صلیب کے زوال کا موجب ہو گا اور صلیبی عقیدہ کی عمراس کے ظہورسے پوری ہو جائے گی۔اور خود بخود لوگوں کے خیالات صلیبی عقید ہ سے بیزار ہوتے چلے جائیں گے جیسا کہ آج کل یورپ میں ہو رہا ہے۔7 ) اور یہ پیش گوئی کہ خنزیر کو قتل کرے گا یہ ایک نجس اور بد زبان دشمن کو مغلوب کرنے کی طرف اشارہ ہے اور اس کی طرف اشارہ ہے کہ ایسا دشمن مسیح موعودؑ کی دعا سے ہلاک کیا جاوےگا۔(۸) مسیح کی اولاد ہوگی ہے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا اس کی نسل سے ایک ایسے شخص کو پیدا کرے گا جو اس کا جانشین ہو گا اور دین اسلام کی حمایت کرے گا۔(9) دجال کو قتل کرے گا اس کے یہ معنی ہیں کہ اس کے ظہور سے دجالی فتنہ روبزوال ہو جائےگا اور خود بخود کم ہوتا جائے گا او روانشمندوں کے دل توحید کی طرف پلٹا کھا جائیں گے۔(۱۰) مسیح موعودؑ بعد وفات کے آ نحضرتﷺ کی قبر میں داخل ہو گا اس کے یہ معنی کرناکہ نعوذ باللہ آنحضرتﷺ کی قبر کھودی جائے گی۔یہ جسمانی خیال کے لوگوں کی غلطیاں ہیں جو گستاخی اور بے ادبی سے بھری ہوئی ہیں بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ مسیح موعودؑمقام قرب میں آنحضرتﷺ سے اس قدر قریب ہو گا کہ موت کے بعد آنحضرت اﷺکے قرب کارتبہ اس کو ملے گا اور اس کی روح آنحضرت ﷺ کی روح سے جا ملے گی گویا ایک ہی قبر میں ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو خوب غور سے پڑھنے اور چمران پاک عقائد کو دل سے مان لینے کی توفیق عطا فرمادے۔(آمین) ( محررہ اپریل ۱۹۱۲ء)