انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 396 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 396

انوار العلوم جلدا ۳۹۶ جواب اشتهار غلام سرور کانپوری قطعا ر سول الله ال تک ثابت نہیں اور اس کے راویوں کے نام تک بھی معلوم نہیں۔ رسول اللہ ان کے پانچ سو سال بعد ایک شخص یہ حدیث بیان کرتا ہے۔ اب ہم یہ بتاتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح حدیثوں کے خلاف ہے۔ چنانچہ صحیح مسلم میں حدیث ہے۔ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَ أَوَّلُ مَنْ يَنْشَقُّ عَنْهُ الْقَبْرُ وَأَوَّلُ شَافِعٍ وَ أَوَّلُ مُشَفَع (کتاب الفضائل جلد دوم) ترجمه رسول الله ا نے فرمایا ہے میں ہی اولاد آدم کا سردار قیامت کے روز ہوں اور میں ہی ہوں جس کی قبر سب سے پہلے کھلے گی اور میں ہی سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں۔ اور میں ہی ہوں جس کی شفاعت سب سے پہلے قبول کی جاوے گی۔ اس حدیث میں صریح معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ کو دیگر انبیاء و اولیاء پر جو فضیلتیں دی گئی ہیں ان میں سے یہ بھی ہے کہ آپ کی قبر سب سے پہلے کھلے گی۔ اگر حضرت عیسی آپ کی قبر میں دفن ہوں گے تو پھر تو وہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ میری قبر پہلے کھلی۔ وہ قبر تو پھر حضرت رسول کریم ﷺ اور حضرت مسیح میں مشترک ہو گئی۔ اس لئے پہلے کھلنے سے رسول اللہ ا کی تو کچھ شان ثابت نہیں ہوتی۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ قبر بوجہ مسیح کے کھولی جائے گی۔ اور اگر اس فضیلت میں کسی کو آپ کے ساتھ شامل کر دیا گیا تو جائز ہو گا کہ دوسری خصوصیات میں بھی دوسرے لوگ آپ کے ساتھ شامل ہو جائیں اور آپ کے ساتھ اور انبیاء کو بھی شفاعت کی اجازت مل جائے اور وہ بنی آدم کے سردار کا لقب پائیں۔ افسوس کہ اب اسلام کی حقیقت یہ باقی رہ گئی ہے۔ کہ ایسے بھی مسلمان ہیں جو رسول اللہ ا کی کوئی خصوصیت پسند نہیں کرتے ۔ آپ خاتم النبین تھے لیکن ان مسلمانوں نے کہا کہ ہم آپ کو خاتم انین بننے نہ دیں گے۔ اور حضرت مسیح کو انیس سو پریس کے بعد آسمان سے کھینچ بلا یا اب جو آخر میں آئے گا وہ خاتم النبین ہو گا یا جو پہلے آیا تھا وہ خاتم النبین ہو گا؟ کاش وہ خیال کرتے کہ اس طرح رسول اللہ کی خصوصیت ختم نبوت کا ختم نبوت کا تو خاتمہ ہو جاتا ہے !! اور خاتم النبین تو حضرت مسیح بن جاتے ہیں جن کے بعد اور کوئی نبی نہ ہو گا جو آدمی خدا تک پہنچے گا ان کے فیض سے پہنچے گا پھر رسول اللہ کی خصوصیت تھی کہ آپ کے ہاتھ پر لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِم کی پیشگوئی پوری ہوگی ۔ وہ بھی انہوں نے مسیح ناصری کے ذمے لگادی کہ اس کے زمانہ میں اسلام دنیا میں کلی طور پر پھیلے گا اگر یہ کام رسول اللہ ﷺ کا کوئی خادم کر تا تب تو رسول اللہ ا کا کام سمجھا جاتا۔ حضرت مسیح کا