انوارالعلوم (جلد 1) — Page 386
انوار العلوم جلدا ۳۸۶ مدارج تقوی کہ بار بار منع کرو اور اپنی اولاد کو نماز قائم کرنے اور شعائر اللہ کی تعظیم کی تاکید کرو۔ اور تقوی اختیار کرنے کی ہدایت کرو اور خود بھی تقوی کو مدار نجات سمجھو۔ کیونکہ جو تقویٰ اختیار نہیں کرتے ان کا اوڑھنا بچھونا آگ ہی آگ ہے ان کے لئے سکھ کی کوئی صورت نہیں۔ اللہ تعالی بڑا رحمن ہے۔ قبل از وقت اپنے عذاب سے خوف دلاتا ہے۔ اور فرماتا ہے میرے بندو عذاب سے بچاؤ ڈھونڈ فرمانبرداری کا طریقہ اختیار کر لو۔ اور جو لوگ جھوٹی باتوں (طاغوت کے معنی ہیں) سے بچتے ہیں انہیں بشارت دے دوہ ایک معمولی حاکم سے کوئی بشارت ملے تو انسان پھولا نہیں سماتا۔ پھر اس انسان کی خوشی کا کیا ٹھکانا ہو سکتا ہے جسے وہ احکم الحاکمین بشارت دے ۔ زمینی گورنمنٹوں کے معمولی انعام کے وعدے بلکہ تنخواہ پانے کی امید پر سپاہی اپنا سر دینے کو تیار ہوتے ہیں حالانکہ اس گورنمنٹ کے ملازم کو پختہ یقین نہیں کہ یہ روپیہ مجھے ملے گا بھی یا نہیں۔ شاید اس کے پانے سے پہلے ہی مر جاؤں ۔ اور اگر مل بھی گیا تو خدا جانے اس سے سکھ ملے یا نہ ملے ۔ لیکن خدا تعالیٰ تو ابد الآباد زندہ ہے اور اپنے وعدوں کی وفا پر قادر ہے ۔ اگر اس شخص کے (جس سے وعدہ کیا گیا ہے) حیات کے دن دنیا سے پورے ہو گئے ہیں تو آئندہ زندگی میں بیش از پیش دینے کو تیار ہے۔ غرض یہ بشارت خداوندی تو ایسی ہے کہ مرجاؤ تو بھی اس سے مستفید ہو زندہ رہو تو اسی دنیا میں بدلہ پالو ۔ ان بندوں کا سب سے اعلیٰ وصف جن کو خدا تعالیٰ سے بشارت ملتی ہے یہ ہے کہ وہ اچھی اچھی باتوں پر عمل کرتے ہیں يَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ کے دو معنی ہیں۔ ایک تو یہ کہ قرآن مجید پر عمل کرتے ہیں کیونکہ دوسرے مقام پر اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَاباً فرما کر اللہ نے بتا دیا کہ احسن القول قرآن مجید ہے ۔ دوم یہ قرآن شریف میں جو مختلف مدارج تقویٰ کے بیان ہوئے ہیں ان میں سے بڑے سے بڑے درجہ کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ مثلاً ابھی جو مدارج میں نے بیان کئے ہیں ان کے مطابق اس آیت کا وہ مصداق ہو سکتا ہے جو صرف صبر و شکر پر کفایت نہ کرے بلکہ احسان کی طلب کرے یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے اپنی جناب سے ہدایت بخشی اور یہی در حقیقت اُولُو الْأَلْبَابِ ہیں۔ دنیا میں یوں تو بڑے بڑے فلسفی اور دانشمندی کا دم بھرنے والے ہو گزرے ہیں اور اب بھی ہیں مگر دانا رہی ہے ہے جسے خدا خود ہدایت دے اللہ تعالٰی آپ لوگوں کو اپنی جناب سے ہدایت کی لَهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلُ ذَلِكَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ يُعِبَادِ فَاتَّقُونَ (الرمز ۱۷) وَالَّذِينَ اجْتَنَّبُوا الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوهَا وَأَنَا بُوا إِلَى وهَا وَ أَنَا بُوا إِلَى اللَّهِ لَهُمُ الْبُشْرَى فَبَشِّرْ عِبَادِ - (الزمر : ۱۸) الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولَئِكَ الَّذِينَ هُدُهُمُ اللَّهُ وَأُولَئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ (الزمر : ١٩)