انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 374 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 374

انوار العلوم جلدا ۳۷۴ مدارج تقوی پھر موت کا مالک نہیں اور پھر اس کے سامنے اس کے احکام کو ٹالتا ہے ۔ یاد رکھو کہ بڑی بڑی مشکلوں اور مصیبتوں میں صرف ایک رب ہی ہے جو کام آتا ہے۔ ماں کے پیٹ میں انسان کو رزق کون دیتا ہے۔ جب پیٹ سے باہر آتا ہے تو ہوا کھانے کو کس نے مہیا کی۔ روشنی کے لئے سورج چاند کس نے بنائے ۔ بلکہ میں تو یہاں تک کہتا ہوں کہ ماں باپ کے دل میں وہ محبت جو تیری پرورش کا موجب ہوئی ۔ کس نے یہ پیدا کی۔ اگر بجائے محبت کے نفرت ڈال دیتا تو تیرا کیا بس چلتا اور کیا حال ہوتا۔ باوجود اس احسان اس شفقت اس پیار کے پھر بھی انسان ہیں کہ اس سے بے تعلقی کرتے ہیں۔ وہ چوروں سے بدتر ہیں۔ یہ تو احسان ہے جس کی طرف اللہ تعالٰی نے متوجہ کیا۔ لیکن جو محبت سے نہیں مانتے اس کے لئے دوسرے معنی خوف کے بھی بیان کئے ہیں۔ اتَّقُوا رَبَّكُمْ کے دوسرے معنی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ستارے یہ زمین یہ بیوی بچے یہ طاقتیں یہ قومی یہ مال یہ دولت یہ چاند یہ سورج یہ تجارت یہ حرفت کے اسباب ہمارے بنائے ہوئے ہیں۔ اگر ہم اپنی ربوبیت کا تعلق قطع کر لیں تو بتاؤ کون ہے جو ربوبیت کرے اگر ہم اندھا کر دیں۔ تو کون ہے جو آنکھیں دے ۔ اگر ہم ہاتھ توڑ دیں تو کون ہے جو ہاتھ دے ۔ تو پھر زبان دی اگر گو نگا کر دیں تو کون ہے جو گویا کرے ۔ ہم نے کان دیئے اگر بہرہ کر دیں تو کون ہے جو کان دے ۔ احسان سے نہ مانو گے تو ہم اپنے قہر سے منوائیں گے۔ کیونکہ سب خزانے ہمارے ہی قبضہ اقتدار میں ہیں۔ اس کے آثار میں سے طاعون زلزلے اور وبائی بیماریاں ہیں۔ لیکن لوگ ہیں کہ باوجود اس تباہی کے نہیں مانتے۔ تعجب کی بات ہے کہ نمبردار تحصیلدار دھتکار دے تو زمیندار کی جان نکلتی ہے۔ ہوش اڑ جاتے ہیں۔ لیکن خدا کی طرف سے مامور آکر سناتے ہیں کہ فرمانبرداری کرو گے تو انعام پاؤ گے اور اگر نافرمانی کرو گے تو نقصان اٹھاؤ گے مگر اس طرف توجہ نہیں کرتے۔ ایک تحصیل کے چپڑاسی کا رعب تو ہے لیکن خدا کے فرستادوں۔ اور پھر حضرت موسی ، حضرت عیسی ، حضرت محمد رسول اللہ ال جیسے فرستادوں کا رعب نہیں۔ یہ بے ایمانی کا نشان ہے ۔ طاعون سے گھر کے گھر ویران ہو گئے ۔ اگر اب بھی نہیں جاگو گے تو پھر کون سی آفت ہے جو تمہیں جگائے گی۔ کیا خدا تعالیٰ اپنی بات کو چھو ات کو چھوڑ دے گا ؟ بال ہٹ تر یا ہٹ راج ہٹ۔ یہ تین ہٹیں بہت مشہور ہیں ۔ مگر خدا کی ہٹ کے مقابلہ میں یہ کیا چیز ہیں۔ اگر طاعون اور زلزلوں سے لوگ نہیں مانیں گے تو وہ اپنی اور آفتیں نازل کر دے گا۔ کیا اس کے خزانوں میں عذابوں کی کچھ کمی ہے۔ وہ سب کو ایک دم میں پیس