انوارالعلوم (جلد 1) — Page iv
عد بسم الله الرحمن الرحيم تعارف وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔ جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔ نور آتا ہے نور۔ جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قومیں اس سے بر اس سے برکت پائیں گی۔" حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی موعود خلیفہ المسیح الثانی نور اللہ مرقده صرف ۲۵ سال کی عمر میں مسند آراء قیادت و امامت ہوئے۔ آپ کا آپ کا عہد خلافت نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط رہا۔ جہاں حضور نے تحریر و تقریر کے ذریعہ علم و عرفان سے دنیا کو بہرہ مند فرمایا وہاں جماعت کی ترقی و بهتری ، جماعت - اعت کے نظم و ضبط اور اتحاد و اتفاق کے منصوبے بنائے اور انصار الله خدام احمد یہ اور لجنہ اماء اللہ جیسی تنظیموں کے قیام کے علاوہ تحریک جدید کو ایسے رنگ میں منظم کیا کہ آج بفضل اللہ تعالیٰ دنیا میں احمدیت پر سورج غروب نہیں ہوتا۔ فضل فضل عمر فاؤنڈیشن نے اس عظیم اور ۔ م اور موعود قائد کی تحریرات و تقاریر جو ۱۹۰۶ء سے ۱۹۶۱ء تک پھیلی ہوتی ہیں اور جن رجن کی تعداد تقریباً ۲۵۰ ہے۔ ان کو جمع کر کے ان کر کے ان کی طباعت و اشاعت کا کا پروگرام بنایا ہے۔ ان تحریرات و تقاریر کو بڑی محنت سے حاصل کیا گیا اور ان کے حصول کے لئے بہت کاوش کرنی پڑی۔ کیونکہ ان میں سے بعض کمیاب بلکہ نایاب ہو چکی تھیں۔ اب یہ مجموعہ شائع ہو رہا ہے۔ جس کا نام حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے انوار العلوم منظور م" منظور فرمایا ہے۔ " انوار العلوم " میں جلدوں پر مشتمل ہے جس کی پہلی جلد احباب کی خدمت میں پیش اللہ تعالی کے حضور عاجزانہ دعا ہے کہ وہ فضل عمر فاؤنڈیشن کی اس کوشش کو ایسے رنگ میں قبولیت عطا فرمائے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے برکت حاصل کر سکیں اور اس ادارہ کو مزید اور بہتر خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ خاکسار حمید نصر اللہ خاں صدر فضل عمر فاؤنڈیشن