انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 364 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 364

حیوانی مادو میں ترقی کرتے ہیں ان کی غذا زیادہ مرکب ہوتی جاتی ہے اور وہ ضروری اغذیہ کو ادنی ٰ مرکبات سے نہیں لے سکتے۔انسان چونکہ اعلی ٰسے اعلی ٰحیوان ہے اس کے لئے اعلی ٰسے اعلیٰ مرکبات کا استعمال ضروری ہے۔اور السيومن کے استعمال کے بغیر انسانی جسم کی خوراک بالکل ناقص رہتی ہے بعض پودوں میں بھی البیو من کی ضرورپایا جاتا ہے لیکن گوشت میں تو ایک بڑا حصہ البیو من کا ہوتا ہے اس لئے البیو من کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے گو شت بہ نسبت دوسرےپودوں کے زیادہ مفید ہے۔ہاں بعض اغذیہ ایسی بھی ہیں جو نباتات سے زیادہ عمدہ مل سکتی ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو نباتات و حیوانات دونوں کے استعمال سے نہیں روکا اور دونوں کا استعمال ان کے لئے جائز قرار دیا ہے۔لیکن جو اشیاء کی صورت میں مضر تھیں ان سے منع کردیا ہے۔چونکہ انسانی جسم کے لئے البیو من کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور یہ بہت جلد خون میں ملتی ہے۔اس لئے گوشت کا کھانا بھی انسان کے لئے ضروری ہے کیونکہ یہ گوشت میں بہت کثرت سے پائی جاتی ہے اسی طرح بعض ضرورتوں کے لئے نباتات کا استعمال عمد ہ و مفید ہے۔اور اللہ تعالیٰ مفید اشیاء کے استعمال سے انسان کو نہیں روکتا۔گوشت کا استعمال ایک بہت معمولی بات تھی لیکن آریوں نے خواہ مخواہ اسے بڑھادیا ہے ایسی اہمیت دی ہے کہ ایک دوست کے پیش کرنے پر ہم کو بھی رسالہ ( تشحیذ الاذہان) کے کئی صفحہ صرف کرنے پڑے لیکن ان صفات کا کوئی افسوس نہ ہو گا اگر کسی شخص کو فائدہ پہنچ جائے اور وہ سمجھ لے کہ یہ باتیں معمولی ہیں اور مذہب کی سچائی کا ان سے کچھ تعلق نہیں مذہب کچھ اور ہی ہے اور پھر اس اصول کو سمجھ کر مذہب کی طرف توجہ کرے۔مرزا محموداحمد (تشحیذ الاذہان جولائی ۱۹۱۱ء)