انوارالعلوم (جلد 1) — Page 309
انوار العلوم جلد 3 ۳۰۹ مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو ، نے ماریں کھاتے تھے ۔ گالیاں سنتے تھے ۔ قتل بے گناہ ہوتے تھے ۔ عدالتوں میں گھسیٹے جاتے تھے ۔ مگر یہ سب کچھ کس لئے ہوتا۔ صرف اس - س لئے کہ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالی بڑا قادر ہے اور رسول اللہ کی پیشگوئی کے مطابق اس نے اس امت میں سے ایک مامور بھیج دیا ہے۔ جو دنیا کو گمراہی سے بچائے اور اس کا نام اس نے مسیح موعود اور مہدی مسعود رکھا ہے ۔ گویا ہم پر فرد جرم اس لئے لگائی گئی کہ ہم نے خدا کے حکم کو کیوں مانا اور کیوں نہ اسے کو کیوں مانا اور کیوں نہ اسے کہہ دیا کہ ہم کب تک تیرے احکام کو مانتے چلے جائیں آج تک بہت سے انبیاء کو تو مان لیا اب بس کرو اور ہم کو اس اطاعت سے معاف کرو۔ ہاں ہم اس لئے واجب القتل قرار دیئے گئے کہ ہم حقیقی بادشاہ کے فرماں بردار ہوئے اور ان باغیوں کے ساتھ نہیں ملے جنہوں نے اس کے مامور کا انکار کیا۔ اور اگر واقعی یہ کوئی ایسا جرم تھا جس کی سزا ہم کو یہ ملنی چاہئے تھی۔ تو خدا کی قسم ہم اس جرم کے مرتکب ضرور ہوئے ہیں۔ اور جس طرح ہمارے حضرت نے رسول اللہ اللہ کی نسبت فرمایا ہے بعد از خدا بعشق محمد محمر م - :- گر کفر ایس بود بخد اسخت کا فرم ہم بھی کہتے ہیں کہ اگر خدا کے ماموروں اور رسولوں کا اقرار اور ان کی اطاعت کفر ہے تو خدا کی قسم ہم اس قسم کے کافر ضرور ہیں۔ اور اگر اس کا نام کفر رکھا جاتا ہے تو اس کفر کو ہم ذریعہ نجات یقین کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ زمانہ آیا کہ خدا تعالیٰ نے ہم کو جماعت کی ترقی اور دشمن کا فریب فتوحات دیں اور ہماری جماعت کو روز بروز ترقی ہوئی شروع ہوئی اور جوں جوں مخالفین سلسلہ نے شور مچایا یہ سلسلہ اور بھی بڑھا اور بیسیوں ہیں جو مخالفین ہی کی کتب کو پڑھ کر اس سلسلہ میں داخل ہوئے اور جس قدر عذاب ہم کو دیئے گئے ان سے بجائے ہماری ذلت و کمزوری کے ترقی اور عزت ہی ہوتی گئی۔ جس قدر ہمارے مخالفین نے ہمیں چاہ گمنامی میں پھینکنا چاہا۔ خدا نے اسی قدر ہم کو شہرت کے ٹیلہ پر بلند کھڑا کیا۔ اور ہماری جماعت کا رعب مخالفین کے دلوں میں بیٹھ گیا اور خدا کی دی ہوئی نصرت و فتح کو انہوں نے مشاہدہ کیا۔ اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ اسلام کے دشمنوں کی فوجیں ہمارے آگے سے فرار ہو گئیں۔ اور انہوں نے سن لیا کہ دجال اس مسیح کے مقابل میں گھر نہیں سکا۔ اور ملائکہ کی ہیبت ناک آواز میں ان کے کانوں میں پہنچیں ۔ تب ان کو یقین ہو گیا کہ اب یہ سلسلہ بڑھے گا اور ہر ایک سرسبز وادی اور ویران جنگل اور اونچے پہاڑ اور وسیع سمندر پر ان کی آواز بلند ہوگی اور وہ اسلام