انوارالعلوم (جلد 1) — Page 256
انوار العلوم جلد 1 ۲۵۶ نجات اس کا ثبوت دیا ہے اور پھر میں نے بتایا ہے کہ رحم کی صفت انسان میں ہے اور وہ عدل سے بڑھ کر سمجھی جاتی ہے اور اگر وہ نہ ہوتی تو دنیا کا کارخانہ ہی الٹ جاتا۔ اور پھر قرآن شریف سے میں نے اس مسئلہ کو بھی نکال کر بتایا ہے کہ اسلام بھی اسی کا قائل ہے چنانچہ جب یہ ثابت ہو چکا۔ تو معلوم ہوا کہ خدا تعالی میں بھی رحم کا مادہ ہے اور وہ چونکہ عدل سے بالا ہے اور اعلیٰ مرتبہ ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اپنی گوناگوں حکمتوں سے کام لے کر اس صفت کو بھی استعمال کیا ہے۔ اور میرا اس مسئلہ کو یہاں لکھنا اس باعث سے ہے کہ اس مسئلہ کے حل ہونے سے نجات کا مسئلہ خود بخود حل ہو جاتا ہے۔ اسلام کے سوا دوسرے مذاہب نے عدل اور رحم میں فرق محسوس نہ کرنے میں نجات کے معاملہ میں غلطی کھائی ہے اور اگر وہ خدا تعالیٰ کی ان صفات میں دھو کہ نہ کھاتے تو کبھی بھی نجات کے معاملہ میں ان کو غلطی نہ ہوتی۔ اب میں اسلام کی نجات کو بتاتا ہوں کہ وہ کس طرح انسانی نجات کو قوانین فطرت کے مطابق قرار دیتی ہے۔ سو یاد رہے کہ خدا تعالیٰ ہم کو بتاتا ہے کہ میں رحمن ہوں۔ میں رحیم ہوں۔ اگر تم گنہگار ہو اور جہل اور کم علمی سے یا معرفت کی کمی سے تمہارے دلوں پر زنگ لگ گیا ہے ۔ اور ۔ تمہاری عمر کو گناہوں کے کیڑے نے گھن لگا دیا ۔ اور تم ایک عرصہ تک اپنی ماں کی چھاتیوں سے جدا رہے ہو اور مصنوعی پستانوں کو جو دانتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بھوک ان سے دور نہیں ہوتی چوستے رہے ہو ۔ دور ہو۔ اور ان دشوار گذار راہوں میں پڑے رہے ہو جوا و جو انسان کو صراط مستقیم سے و پھینک دیتی ہیں اور اس بچھڑے کی طرح جو اپنی ماں کو بھول کر ایک مصنوعی گائے کے پیچھے لگ جائے کہ جس کے اندر سوائے بھس کے اور کچھ نہیں میری پرستش کو چھوڑ کر ہوا و ہوس کے غلام بنے رہے۔ تو آؤ میں تمہارے گناہ بخش دوں گا۔ اور جیسے ماں اپنے بچھڑے ہوئے بچہ کو جو ایک مدت تک آوارہ رہا ہو اور پھر اپنی آوارگی پر پشیمان ہو کر اپنی ماں کے گھر میں رہنے کے لئے آیا ہو اپنے کلیجہ سے لگا لیتی ہے ویسے میں تمہاری کل خطاؤں کو بھلا دوں گا۔ اور نئے سرے سے تم سے عہد باندھوں گا اور تمہاری کل کمزوریوں کو نظر انداز کر دوں گا اور تمہارے گناہوں کو میٹ دوں گا۔ اور تمہاری بدیوں کو پوشیدہ کردوں گا۔ اور تمہیں وہ کچھ دوں گا کہ جس کا گمان تک بھی تمہیں نہ ہو۔ چنانچہ نچہ فرماتا ہے کہ قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنتُبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ