انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 239

انوار العلوم جلد 1 t ۲۳۹ اندر اندر تم کو تو انذار سنا دیا جائے گا۔ اور موقعہ بدر پر تم کو اس انکار کی حقیقت معلوم ہو جائے گی۔ باقیوں کا معاملہ خدا کے سپرد ہے جب ان کا موقعہ آئے گا ان تک بھی یہ کلام پہنچ جائے گا۔ ہاں تمہارا واقعہ ان کے لئے ایک عبرت کا کام دے گا۔ چنانچہ ان لوگوں نے بدر کے موقعہ پر اپنی قسمت کا انجام دیکھ لیا اور کچھ مدت کے اندر اندر ہی اسلام دنیا میں پھیل گیا جو کہ ایک عقلمند کے لئے ایک بڑی آیت ہے ۔ جو مذکورہ بالا آیت کے مطابق پوری ہوئی۔ پھر چوتھی آیت میں جس میں آنحضرت ا کے عہدہ کی میعاد بیان کی گئی ہے کہ کب تک آپ کا مذہب قائم رہے گا۔ یہ ہے مَا كَانَ مُحَمَّد اَبا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَا ولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْء عَلِيمًا (سورۃ احزاب:(۴) یعنی نہیں ہیں آنحضرت ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ لیکن آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ اور رسول بھی کیسے کہ خاتم النبیین ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز کا جاننے والا ہے۔ اور کوئی ذرہ بھی اس کے علم سے باہر نہیں۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آنحضرت ا خاتم النبین ہیں۔ اور آپ کے بعد اب کوئی شخص نہیں آئے گا کہ جس کو نبوت کے مقام پر کھڑا کیا جائے۔ اور وہ آپ کی تعلیم کو منسوخ کر دے اور نئی شریعت جاری کرے بلکہ جس قدر اولیاء اللہ ہوں گے اور متقی اور پر ہیز گار لوگ ہوں گے سب کو آپ کی غلامی میں ہی ملے گا جو کچھ ملے گا۔ اس طرح خدا تعالٰی نے بتا دیا کہ آپ کی نبوت نہ صرف اس زمانہ کے لئے ہے ۔ بلکہ آئندہ بھی کوئی نبی اور نہیں آئے گا بلکہ اب ہمیشہ کے لئے آپ کی ہی تعلیم جاری رہے گی۔ اور یہی لوگوں کی ہدایت کا موجب ہو گی جو اس سے باہر نکلے گاوہ درگاہ الہی میں نہیں پہنچ سکے گا۔ اس جگہ ایک اور نکتہ یاد رکھنا چاہئے کہ اس آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ كَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْء عَلِيمًا مگر بظاہر اس جگہ اس کا جوڑ کوئی معلوم نہیں ہوتا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جس قدر باتیں بیان فرمائی ہیں وہ ظاہر ہیں۔ ان کے لئے یہ بتانا کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز کا جاننے والا ہے کچھ ضروری نہ تھا۔ سو اصل بات یہ ہے کہ یہاں آپ کے خاتم النبین ہونے کے متعلق ایک پیشگوئی ہے۔ اور وہ یہ کہ آنحضرت ا سے پہلے دنیا میں سینکڑوں نبی گزرے ہیں جن کو ہم جانتے ہیں۔ اور جنہوں نے بڑی بڑی کامیابیاں دیکھیں بلکہ کوئی صدی نہیں معلوم ہوتی کہ جس میں ایک نہ ایک جگہ مدعی نبوت نظر نہ آتا ہو ۔ چنانچہ کرشن رام چندر ، بدھ، کنفیوش، زرتشت ، موسی زرتشت موسی اور عیسی تو ایسے ہیں کہ جن کے پیرو اب تک دنیا میں موجود ہیں۔ اور بڑے زور سے اپنا کام کر رہے ہیں۔ اور نجات