انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 116

تمہارے دلوں سے کیوں اٹھ گیا اور یوم الدین پرتمہیں کیوں ایمان نہیں رہا۔دین کے مغز کو چھوڑکر قشر کی طرف لپک رہے ہو۔اور نہیں دیکھتے کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔کیار اسلام کا خداجو غیور خداہے جو شری اور بد بخت انسان کو بغیر سزادیئے کے نہیں چھوڑتا تمہارے اعمال و اقوال سے ناواقف ہے۔کیا یہ بغض اور کینہ اور عداوت جو تم اس کے مامور سے ظاہر کر رہے ہو اس کی نظروں سےپوشیدہ ہے۔کیا وہ خدا جس نے نوح ؑکے وقت میں کفار کو غرق کیا اور لوط ؑکی بستی کو الٹا دیا اور عیسیٰؑ کے مخالفوں کو ذلیل و خوار کیا اور نبی کریم ﷺ کے دشمنوں کو تباہ و برباد کیا اور جو رسول دنیامیں آیا اس کی مدد کی اور جنہوں نے انکار کیا انہیں ہلاک کیا۔آج اپنے رسول کی مدد چھوڑ دے گا اوراپنی سنت اور وعدوں کے خلاف اس کے قائم کئے ہوئے سلسلہ کو تباہ ہونے دے گا۔ہاں ذرا غور توکرو کہ آدمؑ سے لے کر حضرت نبی کریمﷺ تک جو وعدے مسیح موعودؑ کی نسبت کئے گئے تھےکیا وہ خالی جائیں گے۔اور شیطان بغیر سزا کے چھوڑ دیا جائے گا۔اور کفر ایمان کو کھا جائے گا۔اورشرک توحید پر غالب آجائے گا۔اور کیا تم یقین کرتے ہو کہ اس کے بعد اسلام کا کوئی نام بھی لے گا۔اور وہ دین جو نبی کریمﷺ اور صحابہ نے خدا کی خاطر اپنی جانیں قربان کر کے قائم کیا تھا اس کی طرف کوئی رجوع بھی کرے گا؟ پس جب ایسا نہیں ہے۔اور خدا اپنے بندوں کو دشمنوں کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑتا۔اور ان کو مدد اور نصرت دیتا ہے۔اور جس کام کے لئے ان کو بھیجا ہے اس کو پوراکرکے چھوڑتا ہے۔اور ان کے ارادوں کو پورا کرتا ہے۔اور ہر میدان اور ہر لڑائی میں ان کو فتح دیتاہے۔اور ہمیشہ کامیابی ان کے ساتھ رہتی ہے۔اور ان کے دشمن ہلاک کئے جاتے ہیں۔اور دین و دنیامیں ذلیل کئے جاتے ہیں۔اور وہ جو چشم بصیرت رکھتے ہیں اپنی آنکھوں سے سچائی اور جھوٹ میں فرق دیکھ لیتے ہیں۔تو آج بھی جبکہ خدا نے ایک رسول بھیجا اور اس کو وعدہ دیا کہ دنیا میں تیرا نام روشن کروں گا۔اور تیرے دشمنوں کو ہلاک کروں گا۔اور وہ جو تیرے ساتھ ہوں گے ہمیشہ ان کی مدد و نصرت کروں گا۔اور ان کے مقابل کھڑے ہونے والوں کو پسپا کروں گا۔وہ ہر ایک دشت اور ہرایک میدان اور ہر ایک پہاڑ اور ہر ایک وادی میں پائیں گے۔یہاں تک کہ فرمایا جاعل الذين اتبعوك فوق الذين كفروا إلى يوم القيمة تذکرہ: یعنی وہ جو تیرے تابعدار ہوں گےانہیں تیرے منکروں پر قیامت تک فوقیت دوں گا۔اور ان کا ہاتھ ہمیشہ ان کے اوپر رہے گا۔تو کیونکرممکن ہے کہ وہ جو مخالفت کرتے ہیں بغیر عذاب کے چھوڑے جائیں اور انہیں موقعہ دیا جائے کہ سچائی کے طرف داروں کو ہلاک کر دیں۔پس خدا سے ڈرو اور توبہ کرو تاکہ خدا اپنے عذابوں کو تم