انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 106

کی میعاد بھی مقرر کی گئی تھی۔جو میں مضمون کے شروع میں لکھ آیا ہوں، تو اس کے بعد اس شخص کا کوئی پیشگوئی کرنا ایک اول درجہ کی حماقت ، جہل بیوقوفی اور نادانی نہیں تو اور کیا ہے۔بلکہ ہمارا حق ہے کہ ہم اس کو اس کی چالاکی اور شرارت پر محمول کریں۔دوسری دلیل بھی میں کسی قدر لکھ آیا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس کو شیطانی الہام ہوتے ہیں۔اور اس کے کئی ثبوت ہیں۔اول یہ کہ اس نے خود اپنی تصانیف میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ میرے عمل بھی اچھے نہیں ہیں اور میں ایک بد عمل مؤمن ہوں۔اور مجھے شیطانی الہام بھی ہوتےہیں۔پس جو شخص خود مانتا ہے کہ مجھ پر شیطان کا تصرف ہے، اس کے الہاموں کی نسبت او ر زیاده ثبوت دینے کی چنداں ضرورت نہیں۔کیونکہ جب مہلم خود اقرار ی ہے تو دوسرے کو کیا شک ہو سکتاہے۔مگر یہ بات جو اس نےلکھی ہے واقعی عجیب ہے کہ میں بد عمل مؤمن ہوں۔تعجب ہے کہ آپ رحمۃ للعالمین بھی ہیں اور پھر ساتھ ہی نماز روزہ کے بھی پابند ہیں۔افسوس اس شخص کو یہ بات لکھتے ہوئے اتنا شعور بھی نہیں آیا کہ جب لوگ اس رحمت للعالمین کو نماز روزہ کا پابند نہ دیکھیں گے تو نبی کریم اﷺکی نسبت جن کے زمانہ کو تیرہ سو سال گزر گئے ہیں نعوذ باللہ کیا خیال کریں گے۔خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا اصل بات یہ تھی کہ آپ خود اس بات کے مقر ہیں کہ مجھے کوشیطانی الہامات ہوتے ہیں۔اور خود آپ کے الہامات نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ آپ کوشیطانی الہامات بھی ہوتے ہیں اور رحمانی کوئی نہیں ہو تا۔کیونکہ جو الہام ہوتا ہے وہ پہلے حضرت اقدس ؑ کو ہو چکا ہوتا ہے یا ایک واقعہ کے بعد اس کے مطابق آپ کو ایک الہام ہو جا تا ہے۔اور اگر کوئی الہام ان دونوں باتوں سے الگ ہوتا ہے تو وہ اکثر بلکہ ہمیشہ جھوٹا نکلتا ہے۔جیسا کہ حضرت صاحب کی وفات کی نسبت اس نے لکھا تھا۔کہ ۲۱ ساون کو ہو گی۔مگروہ ۲۶مئی کو فوت ہوئے۔اورپھر ایک اور ثبوت اس کے جھوٹے ہونے کا یہ ہے کہ خود اس کو اقرار ہے کہ مجھ کو رحمانی الہامات بھی ہوتے ہیں اور شیطانی بھی۔یس کس طرح ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ ایک ایسے دل پر اپنا کلام نازل کرے جس پر پہلے سے شیطانی قبضہ ہے۔کیا سیاسی اور سفید کی ایک جگہ اکٹھی ہو سکتی ہے ؟ پاک اورناپاک ملائے جاسکتے ہیں؟ ببول کو ممکن نہیں کہ انگور لگیں۔اور گو خور مکھی کبھی بھی شہد کا چھتہ تیارنہیں کر سکتی۔پھر کس طرح ممکن ہے کہ ایک ملہم شیطانی پر خدا کا کلام نازل ہو اور وہ اس کو رحمت للعالمین قرار دے جس کلام کی نسبت خدا تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے کہ لایمسه إلاالمطهرون (الواقع : ۸۰ ) کیا وہ