انوارالعلوم (جلد 1) — Page 93
انوار العلوم جلد | ۹۳ صادقوں کی روشنی ☆ اور کے مسیح موعود پر نازل ہو کر کس شان و شوکت سے پورا ہوا۔ (کوئی شخص یہ خیال نہ کرے کہ یہ خواب آج بنائی گئی ہے بلکہ آج سے اڑہائی سال پہلے بدر الحکم اور ریویو آف ریلیجز مؤرخہ ۲۰۔ دسمبر ۱۹۰۵ء میں شائع ہو چکی ہے۔ اور پھر اس کے ساتھ کی ایک خواب انہیں دنوں کی ہے۔ جس سے اس خواب کے معنی اور بھی کھل جاتے ہیں۔ اور وہ اسی نمبر ریویو آف ریلیجنز میں اور دیگر اخباروں میں شائع ہو چکی ہے۔ کہ ”ایک کو ری ٹنڈ میں کچھ پانی مجھے دیا گیا ہے ۔ پانی صرف دو تین گھونٹ باقی اس میں رہ گیا ہے لیکن بہت مصفی نی اور اور مقطر پانی ہے۔ اس کے ساتھ الہام تھا۔ آب زندگی - ( تذکره صفحه ۵۷۳) اب دیکھنا چاہئے کہ ۱۹۰۵ء کے آ کہ ۱۹۰۵ء کے آخر میں یہ الہام اور رویا ہوئے ہیں۔ اس وقت بتایا گیا ہے کہ تیری زندگی کے صرف دو تین سال رہ گئے ہیں۔ چنانچہ پورے اڑھائی سال کے بعد حضرت اقدس نے وفات پائی۔ اور یہ اس لئے ہوا کہ خدا تعالیٰ کی باتیں پوری ہوئے بغیر نہیں رہتیں۔ اور وہ جو اس کے کلام کی مخالفت کرتے ہیں۔ وہ خود ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔ اور دین و دنیا میں ان کی رسوائی ہوتی ہے۔ اور وہ اس وقت تک نہیں مرتے جب تک کہ خدا ان پر اپنی حجت قائم نہ کر دے اور دنیا ان کی کذب بیانی پر آگاہ نہ ہو جائے ۔ جس طرح نبی اپنی نیکی اور تقوی اور خدا کی راہ میں قربان ہونے سے اس کی عزت کو دنیا میں دوبارہ قائم کرتے ہیں یہ لوگ بھی اپنی حد سے بڑھی ہوئی شرارت اور بد زبانی اور حق کی مخالفت کی وجہ سے مورد عتاب اللی بن کر اس کے جلال کے دنیا میں پھیلانے والے ہوتے ہیں۔ یہی لوگ سب سے زیادہ نبیوں کے نام کو مٹانا چاہتے ہیں۔ مگر نہیں کہہ سکتے کہ ان سے زیادہ ان کے نام کا روشن کرنے والا کوئی اور بھی ہے۔ یہی لوگ ہیں جو ہمیشہ خدا کے قائم کئے ہوئے سلسلوں کی تباہی کے لئے دن رات لگے رہتے ہیں۔ مگر نہیں کہہ سکتے کہ ان سلسلوں کی ترقی کے لئے ان سے زیادہ کوئی اور بھی کوشاں ہے ۔ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں گمراہی اور ضلالت پھیلا ئیں۔ مگر خدا انہی کے منہ سے نکلی ہوئی باتوں سے ان سعید روحوں کو جو محبت الہی کے لئے دیوانوں کی طرح ہوتی ہیں ہدایت دیتا ہے ۔ اور ان کے دلوں میں ایک ایسی تڑپ پیدا کر دیتا ہے کہ خدا کے رسولوں کے دیکھنے کے بغیر ان کو چین نہیں آتا۔ اور جب وہ ان ہدایت کے سرچشموں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں تو پھر کوئی دنیوی طاقت ان کو ان کی اطاعت سے کو سے دیکھ تو سے نہیں روک سکتی۔ الغرض خدا تعالیٰ اپنے پاک بندوں پر اس لئے نشانات کی بارش برساتا ہے کہ تا باقی رہ گیا ہے " ثابت کرتا ہے کہ پہلے زیادہ تھا۔ مگر اب خرچ ہو کر دو تین گھونٹ رہ گیا ہے۔ یعنی دو تین سال آپ کی زندگی ہے۔ اور پھر وفات ہوگی