انوارالعلوم (جلد 1) — Page 301
صورت میں بھی بنی اسرائیل کا مصر سے خروج اس کے بیٹے منفتاح ہی کے زمانہ میں ہو سکتا ہے۔اس کی نسبت طالمود میں لکھا ہے کہ بڑا ہوشیار اور مکار تھا اور اس کا قد چھوٹا تھا۔چونکہ یہ بیمار رہتا تھا اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ جلد ضعیف ہو گیا کیونکہ جو لاش نکلی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بہت کمزور تھا۔حالانکہ یہ حضرت موسی ٰؑ سے انداز ا ًتین سال چھوٹا تھا۔کیونکہ جیسا کہ قرآن شریف سے ثابت ہے اس کی ماں نے حضرت موسیٰؑ کو اس بہانہ سے بچایا تھاکہ ہمارا بیٹا کوئی نہیں اسے پال لیں۔پس معلوم ہو تا ہے کہ اس وقت اس کے اولاد کوئی نہ تھی اوریہ بادشاہ کا دوسرا بیٹا تھا۔اور اس کا بڑا بھائی بو جہ سادہ لوح ہونے کے بادشاہ کو پسند نہ تھا۔اور اس نےاسے تخت سے محروم کر دیا تھا۔پس کم سے کم حضرت مو سیٰؑ کے اٹھانے کے دو سال بعد اس کےبڑے بھائی کی پیدائش مانیں۔اور اس کے تیسرے سال تو اس حساب سے تین سال یا دو سال آپؑ سے چھوٹا معلوم ہو تا ہے۔ہاں اس کی بہن جس نے اول اول آپ کو اٹھایا ہے آپ سے کوئی پندره سولہ برس بڑی ہو گی اس کا نام منفتاح ہیرو غلوفی حروف میں اس طرح لکھا جاتاہے۔اسم منفتاح خاکسار مرزا محموداحمد (تشحيذ الاذہان جنوری ۱۹۱۱، )