انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 119

!!! نہیں کرتا۔وہ موسمی کھانسی تھی۔اور اسی موسم میں اچھی ہو گئی۔اور پھر دروغ گو را حافظہ نباشد کی مثال آپ پر کیسی صادق آئی ہے کہ یہ لکھ کر کہ مجھ کو الہام ہوا تھا کہ مرزا پھیپھڑے کی مرض سےہلاک ہو گا۔آپ آگے لکھتے ہیں کہ مرزا مرض ہیضہ سے ہلاک ہوا۔شاید آپ کی خدائی طب میں ہیضہ پھیپھڑے سے بھی پیدا ہوتا ہو گا، افسوس اے عبد الحکیم اگر تو ذرا بھی خشیت خدا سے کام لیتا تو آج اس درجہ کو کیوں پہنچتا۔شرم شرم !! شرم !!! اس کے علاوہ ایک اور جھوٹ عبد الحکیم خاں نے بولا ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ نے ایک اپنا الہام مختلف اخباروں میں شائع کیا تھا۔کہ مرزا ۲۱ ساون مطابق ۴اگست کو فوت ہو جائے گا۔اور مختلف لوگوں کو خطوط میں بھی یہی لکھا تھا۔جن میں سے ایک دو ہمارے پاس بھی موجود ہیں۔اور پیسہ اخبار میں آپ کے خط کا فوٹو بھی شائع ہو چکا تھا۔مگر باوجود اس کثرت اشاعت کے آپ نے اپنے رسالہ اعلان الحق میں یوں لکھا ہے کہ میں نے شائع کیا تھا کہ ۴اگست تک مرزا فوت ہو جائے گا۔حالانکہ یہ بالکل جھوٹ ہے اگر مختلف اخباروں میں یہ شائع نہ ہو چکا ہو تا۔تو یہ کذب بیانی کام بھی آتی۔مگر باوجود اس قدر شہادتوں سے آپ کا اس طرح دلیری سے بات بدل لینا کمال درجہ جرأت پر دلالت کرتا ہے۔اور اس کی وجہ سوائے لا لچ کے اور کچھ نہیں۔آپ نے سمجھا کہ حضرت اقدس فوت تو ہو ہی گئے ہیں۔اس وقت جھوٹ بول کر بھی کام نکال لینارواہے کیونکہ دروغ مصلحت آمیزجائز ہے۔اور اگر اور کچھ نہیں تو کم سے کم دوائیوں اور کتابوں کا اشتہار تو ہو جائے گا۔اور ان کی بکری سے کچھ نہ کچھ نفع تومل ہی رہے گا۔چنانچہ آپ نے اعلان الحق میں جس میں اپنی رسالت اور مرزا صاحب کی وفات کا ذکر کیا ہے۔مختلف دواؤں اور کتابوں کا بھی اشتہار دیا ہے اور شاید اس اشتہار میں یہی مصلحت سمجھی ہو کہ حضرت اقدس کی مخالفت کی وجہ سے اشتہار کو لوگ پڑھیں گے۔اور ساتھ ہی اصل مقصد بھی حاصل ہو جائے گا مگر افسوس تو اس بات کا ہے کہ دعویٰ رسالت کو پیش کرتے ہوئے بھی آپ جھوٹ بولنے سے نہ چوکے ، پیسہ اخبار، وطن ،اہلحدیث، یو نین گزٹ اور دیگر کئی اخباروں میں آپ کی پیشگوئی چھپ چکی ہے۔اور خود آپ نے اپنے رسالہ میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ان ان اخبارات میں میری پیشگوئی شائع ہو چکی ہے۔اور پھر باوجود اس کے ”۴ اگست کو\" کی جگہ آپ نے ۴ اگست تک \" بنا لیا۔تف برایں دعویٰ مٰسلمانی چہ ولاو راست دزدے کہ کت چراغ دارد جب رسول یہ کام کرنے لگے تو امت کیا کرے گی؟