انوارالعلوم (جلد 1) — Page 100
مسیح موعود ؑکے لئے کسی او رنشان کی ضرورت نہیں ہوگی۔اور تمام طالب حق اور سچائی کے ڈھونڈنے والے اپنی آنکھوں کے سامنے ہدایت اور نور کا راستہ کھلا ہوا دیکھیں گے۔اور بغیر حضرت مسیح موعود ؑکے قبول کرنے کے ان کو اور کوئی چارہ نظرنہیں آئے گا۔پس ان مدعیوں کے بر خلاف ہم کو کچھ بہت بڑے دلائل لکھنے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ خود سچائی اور جھوٹ میں فرق کر د کھائے گا۔مگر اس لئے کہ ان کے بے ہودہ فخراورجھوٹے دعووں کو سن کر ان پڑھ اور جاہل لوگ دھو کہ میں نہ آجائیں۔ضروری معلوم ہو تا ہے کہ کچھ نہ کچھ لکھا جائے۔چنانچہ سب سے پہلے میں ان دعویداروں میں سے میاں عبدالحکیم خاں مرتد کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جس کو دعوی ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ میری پیشگوئی کے مطابق فوت ہوئے۔