انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 411

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۱ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء گا۔چنانچہ ۲۲ را پریل ۱۹۴۴ء کو مجھے یہ الہام ہوا جو ۲۹ / اپریل ۱۹۴۴ء کے الفضل میں شائع ہو چکا ہے کہ واجعل لي مِن لَّدُنكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا اے میرے رب ! مجھے اپنے پاس سے غلبہ اور کامیابی عطا فرما۔یہ الہام اس آیت کا ایک ٹکڑا ہے کہ ووَقُل رَّبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلٌ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لي مِن لَّدُنْكَ سُلْطنًا نَّصِيرًا گویا جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ چھوڑنا پڑا اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا تھا کہ تمہیں بھی قادیان چھوڑنا پڑے گا مگر اس کے بعد اللہ تعالیٰ ہمیں پھر قادیان واپس لائے گا۔اسی طرح جب باؤنڈری کمیشن بیٹھا ہوا تھا تو ایک دن روزہ کی حالت میں میں دعا کر رہا تھا کہ یکدم مجھے الہام ہوا اَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعاً کہ تم جہاں کہیں بھی ہو گے اللہ تعالیٰ تمہیں ضرور اکٹھا کر کے واپس لائے گا۔میں نے اُسی وقت دوستوں کو یہ الہام سنا دیا اور انہیں بتا دیا کہ جماعت احمدیہ کو پریشان ہونا پڑے گا مگر خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعاً تم جہاں کہیں بھی چلے جاؤ گے اللہ تعالیٰ پھر تمہیں اکٹھا کر دے گا۔یہ پیشگوئیاں ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے قبل از وقت بتائی جا چکی ہیں اور جن کا ایک حصہ بڑی شان کے ساتھ پورا ہو چکا ہے۔جس خدا نے ان پیشگوئیوں کو پورا کیا ہے ہمیں یقین ہے کہ وہ اس کے دوسرے حصوں کو بھی جو ہماری کامیابی اور دشمن کی شکست کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ضرور پورا کرے گا۔پس غم اور تکالیف کے واقعات رونما ہونے پر مت گھبرا ؤ بلکہ یقین رکھو کہ جب غم کی خبریں پوری ہو چکی ہیں تو خوشی کی خبریں بھی ضرور پوری ہونگی۔تمہیں خدا تعالیٰ نے قبل از وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خود میرے ذریعہ بتا دیا تھا کہ ملک میں فتنہ پڑے گا۔مشرقی پنجاب جس میں جالندھر بھی شامل ہے تباہی و بربادی کا شکار ہوگا۔مسلمان گھروں سے نکالے جائیں گے ، مال و املاک سے محروم کئے جائیں گے اور ریفیوجی کیمپوں میں اُن کو اکٹھا کیا جائے گا مگر وہاں بھی اُن کو امن سے نہیں رہنے دیا جائے گا۔اس کے مقابلہ میں ہم بھی قادیان سے نکلیں گے مگر صرف تیاری کیلئے ورنہ ہم دوبارہ قادیان میں ضرور جائیں گے اور ایک فاتح کی حیثیت میں جائیں گے۔پس غم مت کرو اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر