انوارالعلوم (جلد 19) — Page 234
انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۴ الفضل کے اداریہ جات کوئی بوجھ ملک پر نہیں ہو گا۔اس فوج کی بڑی تعداد ایسے خدمتگاروں کی ہوگی جو اپنی وردیوں کا خرچ خود اُٹھائیں گے اور جب تک ٹریننگ کا سوال ہے ۲۵ رائفلیں سو آدمیوں کو کام سکھائیں گی کیونکہ پریڈمیں مختلف وقتوں میں اور آگے پیچھے ہونگی اور ایک ہی رائفل چار دفعہ استعمال ہو سکے گی۔اس طرح لوگوں کو حب الوطنی کے جذبات دکھانے کا بھی موقع مل جائے گا اور پاکستان کی آبادی میں جنگی فنون کا میلان بھی پیدا ہو جائے گا اور ہر محلے اور گلی میں ایک طوعی سپاہی کی موجودگی اور بیسیوں آدمیوں کے دلوں میں فوجی زندگی کی خواہش پیدا کر دے گی اور موت کے ڈرکو دلوں سے نکالتی چلی جائے گی۔الفضل لا ہور ۱۶ / اکتوبر ۱۹۴۷ ء )