انوارالعلوم (جلد 19) — Page 111
انوار العلوم جلد ۱۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام اہم واقعات کہ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں فرموده ۱۷ رجون ۱۹۴۷ء ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ہمارے سلسلہ میں آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده والی آیت جو سوره زمر میں آتی ہے اور جس کے اولین مخاطب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ایک بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اُس وقت نازل ہوا جب آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے والد ماجد کی وفات کی خبر ملی اور آپ کے دل میں خیال گزرا کہ ان کی وفات کے بعد آپ کے گزارہ کی کیا صورت ہوگی۔آپ فرماتے تھے کہ اس خیال کے آتے ہی یہ الہام ہوا کہ آلیس الله بکاف عبده یعنی کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ؟ آپ نے اپنی کتابوں میں تحریر فرمایا ہے کہ اس الہام کے بعد اللہ تعالیٰ میرا ایسا متکفل ہوا کہ کہیں کسی کا باپ بھی ایسا متکفل نہیں ہو سکتا اور اُس نے مجھ پر وہ احسانات فرمائے جن کا میں شمار تک نہیں کر سکتا۔اس کے بعد آپ نے اُنہی دنوں اس الہام کو ایک نگینہ میں کھدوا کر اُس کی انگوٹھی بنوائی جو اب تک ہمارے خاندان میں محفوظ چلی آ رہی ہے۔پس چونکہ یہ آیت ہمارے سلسلہ کے ساتھ نہایت گہراتعلق رکھتی ہے اس لئے ہماری جماعت کا قریباً ہر فرد