انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 78

انوار العلوم جلد ۱۹ قومی ترقی کے دوا ہم اصول للچایا اور اُس نے ارادہ کیا کہ میں بھی اسی قسم کا پارٹ ادا کروں گا چنانچہ دوسرے دن جب وہ لڑکا کھانے کے وقت چوکری جھل رہا تھا اس نے بھی رونا شروع کر دیا۔خانخاناں نے اس سے پوچھا کہ تم کیوں روتے ہو؟ اس نے کہا بات یہ ہے کہ میرا باپ بھی آپ ہی کی طرح کا ایک رئیس تھا اور اسی طرح اس کے سامنے کھانے رکھے جاتے تھے اور نوکر چاکر اور خدمت گذار ہاتھ باندھے کھڑے رہتے تھے میں نے جب آپ کے سامنے دستر خوان دیکھا تو مجھے اپنا باپ یاد آ گیا۔خانخاناں نے بے ساختہ اُس سے پوچھا بتاؤ بکرے کے گوشت کا سب سے لذیذ حصہ کونسا ہوتا ہے؟ نوکر نے بلا سوچے سمجھے کہہ دیا کہ کھال۔خانخاناں نے نوکروں کو حکم دیا کہ نکال دو اس بد تمیز کو اس نے جھوٹ بولا ہے۔خانخاناں کے متعلق ایک اور لطیفہ بھی مشہور ہے۔کہتے ہیں وہ بہت زیادہ خوبصورت تھے ایک امیر عورت اُن پر فریفتہ ہو گئی اور اُس نے اُن سے کہا میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں تا کہ میرا بیٹا آپ ہی کی طرح کا خوبصورت ہو۔وہ ہر روز اُن کو شادی کا پیغام بھیجتی تھی مگر وہ انکار کر دیتے تھے۔ایک دن تنگ آ کر اُنہوں نے اُس عورت کو لکھا کہ بچہ ہونا خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور فرض کرو میرے ساتھ شادی کر کے بھی تمہارے ہاں کوئی لڑکا نہ پیدا ہو تو تمہاری ساری محنت ضائع جائے گی اس لئے بہتر ہے کہ تم مجھی کو اپنا بیٹا سمجھ لو جس طرح میں اپنی والدہ کی خدمت کیا کرتا ہوں اسی طرح تمہاری بھی خدمت کیا کروں گا۔غرض میں بیان کر رہا تھا کہ خانخاناں بھی سخی تھے ان کا نوکر جانجاناں ان سے بھی زیادہ سخی تھا اور وہ ان کا بہت سا مال لٹا دیتا تھا۔لوگ یہ دیکھ کر ناراض ہوتے اور کہتے آپ نے اس نوکر کو اتنا کیوں سر چڑھا رکھا ہے۔خانخاناں ہمیشہ یہ جواب دیا کرتے کہ جب کبھی مجھ پر کوئی مصیبت کا وقت آیا اُس وقت اِس نوکر کی وفاداری دیکھ لینا۔چنانچہ جب بغاوت کے زمانہ میں ان پر بھی بغاوت کا الزام لگایا گیا اور اُن کو پھانسی کا حکم ہوا اور سپاہی ان کو پکڑنے کے لئے آئے تو باقی تمام نو کر تو بھاگ گئے لیکن جانجاناں اکیلا اُن کے مقابلہ میں سینہ تان کر کھڑا ہو گیا اور مقابلہ کرتے کرتے اُس نے جان دے دی چنانچہ اب تک اُس کا مقبرہ موجود ہے ایک طرف خانخاناں کا مقبرہ ہے اور دوسری طرف چھوٹا سا جانجاناں کا مزار ہے۔