انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 481 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 481

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۱ سیر روحانی (۴) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیر روحانی (۴) ( تقریر فرموده مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور ) عالم روحانی کا بلند ترین مینار یا مقام محمدیت تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قادیان میں مقیم احمدی احباب اور امریکہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ اور دعا کے پیغام کی جماعت کی طرف سے بذریعہ تاریہ پیغام آئے ہیں کہ تمام حاضرین جلسہ تک اُن کی طرف سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ پہنچا دیا جائے اور دعا کی درخواست کی جائے۔امریکہ کے نو مسلموں کی مالی قربانی حضور نے امریکہ کی جماعتوں کی مالی فرمایا:۔قربانی پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے اس دفعہ انہوں نے چندہ تحریک جدید میں سال گزشتہ کی نسبت دوگنی سے زیادہ رقم دی ہے۔ان کا سالانہ چندہ دس ہزار ڈالر یعنی ہیں پچیس ہزار روپیہ تک ہو جاتا ہے ایسے ملک کی طرف سے جو اسلام کے خلاف شدید تعصب رکھتا ہے اور جو ہر سال کروڑوں روپیہ عیسائیت کی تبلیغ کیلئے خرچ کرتا ہے یہ رقم بظاہر معمولی نظر آتی ہے لیکن جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ وہاں پر