انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 402 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 402

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۲ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء کے ساتھ ہی مسیح موعود کے متعلق یہ خبر دی گئی ہے کہ اسے اپنے ساتھیوں کوطور کی طرف لے جانے کا حکم ہو گا اس لئے اس پیشگوئی سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ اُس علاقہ کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے جس علاقہ میں مسیح موعود کا مرکز ہوگا اور بتایا گیا ہے کہ اس علاقہ میں ان دو قوموں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا۔یہ مراد نہیں کہ پاکستان میں بھی ان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ اس جگہ کے متعلق تو فرماتا ہے کہ فَحَرِّزُ عِبَادِى إِلَى الطُّورِ۔میرے بندوں کو پہاڑی کی طرف لے جا۔پہاڑ سے مراد ایسا مقام ہوتا ہے جو مضبوط اور محفوظ ہو۔پاکستان مسلمانوں کے لئے طور چنانچہ اس وقت پاکستان کو خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کیلئے طو ر بنا دیا ہے اور یہاں ان کی جانوں کی حفاظت ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کو دیکھا جائے تو ان میں بھی اسی قسم کے فتنوں اور فسادات کا ذکر آتا ہے جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کو پیش آئے۔اسی طرح ان الہامات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کو ایک دن ہجرت بھی کرنی پڑے گی چنانچہ آپ کا الہام ہے۔اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوامَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ٥ کیا جماعت احمدیہ میں داخل ہونے والوں کو ایسی بات پر چھوڑ دیا جائے گا کہ وہ کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور انہیں ان فتنوں میں نہیں ڈالا جائے گا جو پہلی جماعتوں کو پیش آئے۔اگر وہ ایسا خیال کرتے ہیں تو یہ بالکل غلط ہے وہ فتنوں میں ضرور ڈالے جائیں گے ، وہ پہلی قوموں کی طرح ضرور جھنجھوڑے جائیں گے۔کوئی بھی مامور آج تک ایسا نہیں گزرا جس کی جماعت صرف چندے دے کر جیت گئی ہو۔ہمیشہ اسے گردنیں کٹوانی پڑی ہیں تب اُسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔پھر آپ کا ایک الہام ہے داغ ہجرت 10 یعنی ایک دن ہماری جماعت کو بھی ہجرت کرنی پڑے گی۔اسی طرح آپ کا ایک الہام ہے۔قَدْ جَاءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَالْفَتْحُ اَقْرَبُ - يَخِرُّونَ عَلَى الْمَسَاجِدِ - رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ۔