انوارالعلوم (جلد 19) — Page xix
انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲ تعارف کنند دینے کی تحریک فرمائی۔سورۃ کوثر کی آیت فَصَلِّ لِرَبِّكَ کی تفسیر کرتے ہوئے سورۃ الفلق کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سورۃ میں حاسدوں کے حسد سے بچنے کی دعا سکھائی گئی ہے اور سورۃ فلق میں وہ دعا بھی سکھا دی ہے جو ان کے حسد سے بچنے کے لئے ضروری ہے۔۵۔حضور نے اس تقریر میں عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔اسلام پر اس وقت جو نازک دور آیا ہوا ہے وہ ایسا نہیں کہ مرد اور عورت کی قربانی کے بغیر اس میں سے گزرا جا سکے۔اب وقت آ گیا ہے کہ ہر مرد اور عورت یہ سمجھ لے کہ اب اس کی زندگی اپنی نہیں بلکہ اس کی زندگی کی ایک ایک گھڑی اسلام کے لئے وقف ہےاور اسے سمجھ لینا چاہئے کہ زندہ رہ کر اگر ذلت کی زندگی بسر کرنی پڑے تو اس سے ہزار درجہ بہتر یہ ہے کہ وہ اسلام کی خاطر لڑتا ہوا مارا جائے۔“ حضور کا یہ معرکۃ الآراء لیکچر شعبہ نشر و اشاعت لاہور کے زیر انتظام کتابی صورت میں شائع کروایا گیا تھا جسے اب دوبارہ انوارالعلوم کی اس جلد میں شائع کیا جا رہا ہے۔(۱۳) آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جد و جہد بھی ضروری ہے جماعت احمدیہ کا جلسہ سالانہ ۱۹۴۷ تقسیم ہندوستان کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے دوحصوں میں تقسیم کرنا پڑا تھا۔حالات کی خرابی ، مہاجرین کی آبادکاری اور سواریوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ سالانہ منعقد ہ ماہ دسمبر ۱۹۴۷ء میں خواتین شامل نہ ہوں بلکہ مارچ ۱۹۴۸ء میں منعقد ہونے والی مجلس شوری کے ساتھ ایک دن کا اضافہ کر کے جلسہ سالانہ کے دوسرے حصہ کا انعقاد کر کے مستورات کو شامل ہونے کی اجازت دے دی جائے۔چنانچہ اس پروگرام کے مطابق مورخہ ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء کو جلسہ سالانہ منعقد کیا گیا جس میں مستورات بھی شامل ہوئیں۔اس جلسہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے یہ لیکچر