انوارالعلوم (جلد 19) — Page 581
انوارالعلوم جلد ۱۹ ۵۸۱ مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب وہ ہمیں رنگین کرنا چاہتے تھے اس رنگ میں ہم رنگین ہو جا ئیں اور جو باتیں اسلام کے خلاف ہیں اُن سے بچنے کی کوشش کریں۔اگر ہم ایسا نہیں کرتے اور اگر ہم محض دُنیوی تدابیر سے کام لے کر یا اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ محنتی، زیادہ سے زیادہ ہنر مند اور زیادہ سے زیادہ ہوشیار بنا کر اپنے آپ کو مغرب کا اچھا شاگرد بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کا یہ وعدہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ مغرب کے اچھے شاگردوں کی مدد کرے گا۔قرآن کریم تو یہ کہتا ہے کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ل اگر تم چاہتے ہو کہ خدا تعالیٰ تم سے محبت کرے تو تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرو جب چلو گے تو يُخبنكُمُ الله خدا بھی تم سے محبت کرنے لگے گا۔پس الہی تائید اور نصرت اسی صورت میں آ سکتی ہے جب مسلمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں۔کئی سالوں کی بات ہے میں ڈلہوزی میں تھا کہ وہاں ایک مسلمان رئیس نے ایک پارٹی دی۔یہ پارٹی ایک جرنیل کے اعزاز میں دی گئی تھی جن کا نام پرسی کاک تھا۔اس مسلمان رئیس نے مجھے بھی شمولیت کی دعوت دی اور اصرار کیا کہ میں اس میں ضرور شامل ہوں۔میں نے کہا ایسی پارٹیوں میں شامل ہونا میرے لئے مشکل ہوتا ہے کیونکہ پارٹیوں میں عورتیں بھی آتی ہیں اور وہ بعض دفعہ مصافحہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور اسلام نے چونکہ عورتوں سے مصافحہ کرنا نا جائز قرار دیا ہے اس لئے جب مصافحہ سے انکار کیا جاتا ہے تو وہ بُرا مناتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ان کی ہتک کی گئی ہے۔ایسی صورت میں یہی بہتر ہوتا ہے کہ انسان پارٹی میں شامل ہی نہ ہوتا کہ وہ دوسرے کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ بنے مگر انہوں نے زیادہ اصرار کیا ، آخر میں نے کہا میں اس شرط آؤں گا کہ مجھے وہاں ایک کونے میں بٹھا دیا جائے۔اتفاق کی بات ہے پرسی کاک نے میرا ذکر سنا ہوا تھا جب انہیں معلوم ہوا کہ میں بھی اس پارٹی میں آیا ہوا ہوں تو وہ اپنی بیوی سمیت اُس کو نہ میں ہی آپہنچے جہاں میں بیٹھا ہوا تھا اور انہوں نے آگے بڑھ کر مجھ سے مصافحہ کیا اس کے بعد ان کی بیوی نے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا مگر میں نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا میرا ہاتھ پیچھے ہٹانا تھا کہ اس کا رنگ فق ہو گیا اور اس نے سمجھا کہ ساری مجلس میں مجھے ذلیل کر دیا گیا