انوارالعلوم (جلد 19) — Page 260
انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۰ الفضل کے اداریہ جات سے اُن کو رسد پہنچتی ہے اور جن کی حفاظت کے بغیر ان کا پیچھا محفوظ نہیں رہ سکتا۔اس قسم کی تربیت سرحدی قبائل کی نہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سرحد کے قبائل بے تحاشا آگے بڑھتے چلے گئے انہوں نے یہ نہ سوچا کہ ان کا پیچھا کون سنبھالے گا کیونکہ پیچھا سنبھالنے کا خیال کبھی ان کے دل میں پیدا ہی نہیں ہوا۔وہ ہمیشہ اپنے گھر کی پہاڑیوں میں لڑتے رہے اور ایسی پہاڑیوں میں وہ لڑتے رہے جن کی چپہ چپہ زمین کے وہ واقف ہیں۔جب وہ اپنے ملک سے دور جا کر اپنی عادت کے مطابق لڑے تو دشمن کو کئی موقعوں پر ان کا پیچھا روک لینے کا موقع مل گیا اور اس سے ان کو بہت نقصان پہنچا۔دوسرے کئی لوگ جو اپنے گھروں سے اس خیال سے نکلے تھے کہ پندرہ ہیں دن کی لڑائی کے بعد ہمارا کام ختم ہو جائے گا۔بعض دفعہ وہ اچانک میدانِ جنگ سے واپس آ گئے اور انہوں نے یہ خیال کیا کہ ہم اپنی لڑائی کی مدت کو پورا کر چکے ہیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ دوسرے قبائل پونچھ اور کشمیر کے یا سرحد کے جو میدانِ جنگ میں لڑ رہے تھے ان کا پہلو یکدم ننگا ہو گیا اور باوجود مضبوط ارادہ کے وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے اور فتح شکست سے بدل گئی۔اس کے سوا بھی بعض اور باتیں اور خبریں ہمیں موثق ذرائع سے معلوم ہوئی ہیں مگر ان کا ذکر کرنا مناسب نہیں کیونکہ ان باتوں کے اظہار سے آزادی کشمیر کی تحریک کا کام کرنے والوں کو نقصان پہنچے گا۔ہمارے دل میں دُکھ ہے کہ ایسا کیوں ہوا مگر ہم یہ بے وقوفی کرنا نہیں چاہتے کہ پچھلے نقصان پر واویلا کر کے آئندہ کی کامیابی کو اور بھی مخدوش بنا دیں۔بہر حال جہاں تک ہمیں علم ہے آزادی کشمیر کی تحریک میں کام کرنے والے اپنی سابقہ غلطیوں کی اصلاح میں مشغول ہیں اور آئندہ کے لئے نئی جدو جہد کے مستقل ارادے رکھتے ہیں مگر جیسا کہ ہم اوپر بتا چکے ہیں وہ بغیر سامانوں کے کچھ نہیں کر سکتے اور یہ سامان بغیر روپیہ کے میسر نہیں آ سکتے۔پس ہم تمام مسلمانوں کی توجہ اس طرف پھراتے ہیں کہ اس وقت بخل سے کام نہ لیں کیونکہ کشمیر کا مستقبل پاکستان کے مستقبل سے وابستہ ہے۔آج اچھا کھانے اور اچھا پہنے کا سوال نہیں پاکستان کے مسلمانوں کو خود فاقے رہ کر اور ننگے رہ کر بھی پاکستان کی مضبوطی کے لئے کوشش کرنی چاہئے اور جیسا کہ ہم اوپر بتا چکے ہیں پاکستان کی مضبوطی کشمیر کی آزادی کے ساتھ وابستہ ہے۔ہم تمام پاکستان کے رہنے والوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آزادی کشمیر کی جدو جہد میں حصہ لینے والوں کی