انوارالعلوم (جلد 19) — Page 51
انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں فرموده ۳۰ رمئی ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان ) است است - مثنوی رومی والوں نے ایک نہایت ہی لطیف بات لکھی ہے وہ کہتے ہیں ۔ ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده یعنی خدا تعالیٰ کی ایک یہ بھی سنت ہے کہ جب کسی قسم کی کوئی بلاء مسلمانوں پر آتی ہے اور مسلمانوں سے ہی مخصوص نہیں بلکہ جب بھی کوئی بلاء اس کی طرف سے کسی قوم پر آتی ہے تو زیر آن گنج کرم بنیادہ اس کے نیچے برکتوں کا ایک مخفی خزانہ ہوتا ہے۔ یعنی اس بلاء کے آچکنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی برکات ظاہر ہوتی ہیں جو اس قوم کے لئے تقویت کا موجب ہوتی ہیں ۔ یہ ایک نہایت سچی بات ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب کبھی مؤمنوں کو مشکلات اور مصائب و آلام کا سامنا ہوتا ہے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسی باتیں ضرور ظاہر ہوتی ہیں جوان کے ایمان میں ازدیاد کا موجب ہوتی ہیں اور صداقت اور شوکت کو ظاہر کرنے والی ہوتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مصیبت اور مشکل جو آپ کو پہنچی اپنے بعد بے شمار معجزات چھوڑ کر گئی اور اس کے ذریعہ سے مؤمنوں کے ایمان تازہ ہوئے اور وہ قیامت تک کی نسلوں کیلئے برکت اور رحمت کا موجب ہوں ہوں گے ۔ ہمیں جتنے واقعات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں مصائب ، مشکلات اور تکالیف کے نظر آتے ہیں ان میں سے ہر ایک اپنے اندر لا تعداد نشانات لئے ہوئے ہے۔ جب بعض صحابہ کفار مکہ کی بڑھتی ہوئی