انوارالعلوم (جلد 19) — Page 538
انوارالعلوم جلد ۱۹ ۵۳۸ سیر روحانی (۴) برطانیہ کے وزیر اعظم تھے خود انہیں اس امر کی کوئی امید نہیں تھی کہ وہ انتخابات میں اکثریت بھی حاصل کر لیں گے یا نہیں۔پچھپیں جولائی ۱۹۴۵ ء کی شام تک انگلستان کے اخبارات یہی لکھتے رہے کہ کنزرویٹو پارٹی میدان جیت جائے گی۔مسٹر چرچل اپنی کامیابی کے متعلق انتہائی پُر اُمید تھے وہ سمجھتے تھے کہ لوگوں کے دلوں پر میری جنگی خدمات کا اثر ہے یہ ممکن ہی نہیں کہ لیبر پارٹی برسر اقتدار آ سکے مگر چند ہی گھنٹوں کے بعد جو نتائج بر آمد ہوئے انہوں نے تمام اخبارات اور کنزرویٹو پارٹی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور دنیا دیکھ کر حیران رہ گئی کہ لیبر پارٹی کا میاب ہو گئی ہے۔میں نے قبل از وقت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو یہ رویا سنا دیا تھا اور انہوں نے انگلستان جا کر تمام بڑے بڑے لیڈروں کو یہ بات بتا دی تھی اور آخر وہی ہوا جو اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا تھا۔لیبیا کے محاذ پر انگریزی اور اطالوی فوجوں کی جنگ اسی طرح جنگ عظیم سے متعلق بہت سے واقعات ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے مجھے اطلاع دی اور جو اپنے وقت پر حیرت انگیز رنگ میں پورے ہوئے۔دنیا کا کوئی شخص ان واقعات کا جو مجھے بتائے گئے قبل از وقت قیاس بھی نہیں کر سکتا تھا۔مثلاً ۱۹۴۰ء میں مجھے بتایا گیا کہ لیبیا کے محاذ پر دشمن کی فوجوں اور انگریزی فوجوں کے درمیان شدید جنگ ہو گی مگر پھر وہ آگے بڑھیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔اس کے بعد پھر انگریزوں کو پیچھے ہٹنا پڑے گا اور دشمن کا دباؤ بڑھ جائے گا لیکن دوبارہ پھر انگریز انہیں دھکیل کر پیچھے لے جائیں گے غرض اسی طرح دو تین بار ہو گا مگر آخر انگریزی فوج اپنے دشمن کو دباتی ہوئی اسے شکست دے دیگی۔جن دنوں میں نے یہ رویا دیکھا میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے مکان پر شملہ میں ٹھہرا ہو ا تھا میں نے چوہدری صاحب سے اس خواب کا ذکر کیا۔وہ اُس وقت وائسرائے کی کونسل کے اجلاس میں شامل ہونے کے لئے جا رہے تھے جب واپس آئے تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس رؤیا کا اور لوگوں کے علاوہ ہز ایکسی لینسی وائسرائے کے پرائیوٹ سیکرٹری سر لیتھویٹ سے بھی ذکر کیا تھا اور انہوں نے اس رویا کو بہت تعجب سے سنا۔دوسرے دن وہ چوہدری صاحب کے ہاں چائے پر آئے تو انہوں نے مجھ سے خواہش کی کہ میں خود آپ کی