انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 527 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 527

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۷ سیر روحانی (۴) جھوٹے کے دعوی کے مطابق ہو اور پھر دنیا میں کامیاب بھی ہو جائے۔یہ پیشگوئیاں کیا تھیں ، جن کی طرف ان افق مُبین میں ظاہر ہونے والا ستارہ آیات میں اشارہ کیا گیا ہے۔سو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ پیشگوئیاں یہ تھیں۔اول وہ النجم ہو گا، یعنی دشمنانِ محمد کو تباہ کر دیگا۔دوم وَلَقَدْرَاهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ ) وہ مشرق سے ظاہر ہوگا، حدیثوں میں بھی آتا ہے کہ وہ فِي شَرْقِی دِمَشْق ۳۲ نازل ہوگا۔سوم وه عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہوگا۔٣٣ اَلْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ سے کیا مراد ہے؟ اس جگہ الْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ سے مراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے اور عِندَ کے معنی قریب کے ہیں پس عِندَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ کے معنے یہ ہیں کہ وہ مقام محمدیت سے غایت درجہ کا قرب رکھنے والا ہوگا۔غرض وَالنَّجْمِ اِذَاهَولی میں مسیح موعود کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں جب ظلمت کا دور دورہ ہوگا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک شخص مبعوث ہو گا جو عِندَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہوگا، یعنی وہ مقام محمدیت سے انتہائی قرب رکھنے والا ہوگا۔عِندِیت کے مقام سے معیت کے مقام تک اس جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کی ابتداء کو عِندَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ سے تعبیر کیا ہے لیکن آپ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کی انتہاء اس سے بھی زیادہ مبارک ہو گی اور وہ میری قبر میں میرے ساتھ دفن ہو گا چنانچہ آپ فرماتے ہیں يُدْفَنُ مَعِي فِي قَبْرِى " وہ میرے ساتھ میری قبر میں دفن ہو گا ، جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے نزول کا ایک استعارہ کے رنگ میں ذکر فرمایا ہے اسی طرح اس کی وفات کے لئے بھی آپ نے استعارہ استعمال کیا ہے اور بتایا ہے کہ آنے والے مسیح کا میری ذات کے ساتھ ایسا