انوارالعلوم (جلد 19) — Page 509
انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۰۹ سیر روحانی (۴) گا اور ظلمت کا قلع قمع کر دے گا۔اور یہ بالکل سچی بات ہے ہم بھی اپنی زبان میں کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اس زمانہ میں جو اعتراضات ہوئے اُن کو دُور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے آسمان سے مسیح موعود کو بھیجا، کیونکہ وہ شخص جو دنیا میں اپنے ماں باپ کے گھر پیدا ہو ا وہ مرزا غلام احمد قادیانی تھا مسیح موعود نہیں تھا جب وہ چالیس سال کی عمر کو پہنچا تو خدا تعالیٰ نے اسے مسیح موعود بنا دیا اور تب وہ گویا آسمان سے نازل ہوا۔اسی طرح عرب کی سرزمین میں آمنہ کے گھر میں پیدا ہونے والا محمد تھا لیکن محمد رسول اللہ آسمان سے ہی آیا چنانچہ قرآن کریم اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ قَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا يَّتْلُوا عَلَيْكُمْ آيَتِ اللهِ مُبَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ ا یہ آیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کرتی اور آپ کے آسمان سے نازل ہونے کو ظاہر کرتی ہے اگر مسیح پیدا ہوتا تو ضروری تھا کہ اس کے ماں باپ بھی اپنے اندر مسیحی ا صفات رکھتے۔اور اگر آمنہ کے گھر میں خاتم النبین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوتا تو ضروری تھا کہ منصب رسالت سے تعلق رکھنے والے علوم آمنہ میں بھی پائے جاتے ، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد رکھا اور خدا تعالیٰ نے چالیس سال کے بعد اسی محمد گو ایک دوسرا روحانی جبہ پہنا کر رسول اللہ اور خاتم النبین بنا دیا اور اس طرح گویا اُن کو آسمان سے نازل فرمایا۔حقیقت یہ ہے کہ مرزا غلام احمد جو قادیان کے رہنے والے تھے اُن کی یہ حیثیت ہی نہیں تھی کہ وہ دنیا میں کوئی روحانی انقلاب پیدا کر سکتے۔نہ مکہ یا ازہر کا کوئی عالم اتنے بڑے بگاڑ کے وقت یہ کام کر سکتا تھا یہ کام محض آسمان سے اُترنے والے کیا کرتے ہیں اور مسیح موعود زمین پر نہیں بنا بلکہ آسمان سے اترا۔ماں باپ نے آپ کا نام غلام احمد رکھا لیکن خدا تعالیٰ نے آپ کا نام مسیح اور مہدی رکھا اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ آسمان سے مسیح موعود نازل ہو ا ہم کہہ سکتے ہیں که آسمان سے مہدی معہود اترا۔الطَّارِق اور النجم الثاقب میں مسیح موعود کی پیشگوئی اسی مضمون کو اللہ تعالی نے ایک اور جگہ بھی بیان