انوارالعلوم (جلد 19) — Page 481
انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۱ سیر روحانی (۴) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیر روحانی (۴) ( تقریر فرموده مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور ) ؍ عالم روحانی کا بلندترین مینار یا مقام محمدیت تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ اور دعا کے پیغام قادیان میں مقیم احمدی احباب اور امریکہ کی جماعت طرف بذریعہ سے تاریه پیغام آئے ہیں کہ تمام حاضرین جلسہ تک اُن کی طرف سے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ پہنچا دیا جائے اور دعا کی درخواست کی جائے ۔ امریکہ کے نو مسلموں کی مالی قربانی حضور نے امریکہ کی جماعتوں کی مالی قربانی پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا :۔ اس دفعہ انہوں نے چندہ تحریک جدید میں سال گزشتہ کی نسبت دوگنی سے زیادہ رقم دی ہے۔ ان کا سالانہ چندہ دس ہزار ڈالر یعنی بیس پچیس ہزار روپیہ تک ہو جاتا ہے ایسے ملک کی طرف سے جو اسلام کے خلاف شدید تعصب رکھتا ہے اور جو ہر سال کروڑوں روپیہ عیسائیت کی تبلیغ کیلئے خرچ کرتا ہے یہ رقم بظاہر معمولی نظر آتی ہے لیکن جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ وہاں پر