انوارالعلوم (جلد 19) — Page 450
انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۰ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں میں دینی نظر پیدا نہیں کرے گا اُسے اگلے جہان میں بھی خدا کی رؤیت حاصل نہیں ہوگی اور خدا کی رؤیت اتنی اہم چیز ہے کہ اگر خدا کسی مؤمن سے یہ کہہ دے کہ میں تجھے جنت میں تو داخل کر دیتا ہوں لیکن میری رؤیت اور میرا دیدار تجھے حاصل نہیں ہوگا تو وہ ایسی جنت کو قبول کرنے کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوگا۔بلکہ ایک جنت کیا اگر دس ہزار جنت بھی کسی کو دے دی جائے مگر اللہ تعالیٰ کا دیدار اور رؤیت اسے حاصل نہ ہو تو وہ ان جنتوں میں ایک لحظہ کے لئے بھی رہنے کے لئے تیار نہیں ہو گا۔اصل چیز تو محبوب کی ملاقات ہوتی ہے، اگر محبوب کی ملاقات کسی کو میسر نہ ہو تو بڑے بڑے محلات اور نرم نرم بستروں کو لے کر اُس نے کیا کرنا ہے۔کیا کسی عورت سے یہ کہا جائے کہ ہم تیرے بچے کو تو قتل کر دیتے ہیں مگر تجھے رہائش کے لئے ایک عظیم الشان محل دے دیں گے تو وہ اپنے بچے کے قتل کروانے کے لئے تیار ہو جائے گی ؟ کوئی عورت اپنے بچے کے قتل پر دنیا کے سب سے بڑے محل میں بھی رہنے کے لئے تیار نہیں ہوسکتی۔پھر وہ مؤمن کیسا مؤمن ہے جو کہتا ہے کہ میرا خدا خواہ مجھے نظر نہ آئے ، مجھے جنت میں داخل کر دے۔میں تو سمجھتا ہوں ایسی حالت میں اسے اگر جنت کی انتہائی چوٹیوں پر بھی بٹھا دیا جائے تو وہ اس جنت پر کبھی راضی نہیں ہوگا۔وہ کہے گا میرا خدا مجھے مل جائے چاہے مجھے جہنم میں پھینک دے۔اس کے بعد میں آپ کو اس سورۃ کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو ابھی میں نے پڑھی ہے۔یہ ایک مختصر سی سورۃ ہے مگر وسیع مضامین پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إنَّا اعطيتك الوتر اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے تجھے کو ثر عنایت کیا ہے۔کوثر کے معنی ہوتے ہیں وسعت کے اور کوثر کے معنی ہوتے ہیں گرہ کے۔گویا اس کے معنی بہت وسیع یا اکثر لوگوں کے ہیں۔اکثریت کا لفظ جو اردو میں عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے اسی کوثر میں سے نکلا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَر! اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے تجھے وسعت عطا فرمائی ہے۔فصلِ لِرَيكَ وَانْحَرُك پس تو خدا کے حضور دعائیں کر اور قربانیاں پیش کر۔اِنّ شَانِئَكَ هُوَ ا لا بترا تیرا دشمن ہی ابتر رہے گا۔ابتر کے معنی ہوتے ہیں جس کی نرنیہ اولاد نہ ہو۔اس آیت کے معنی عام طور پر یہ سمجھے جاتے ہیں کہ کوثر ایک چشمہ ہے جو جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملے گا اور