انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 400 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 400

انوارالعلوم جلد ۱۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء سکتی مگر وہ ہنڈیا جس کی بھڑاس بند رہتی ہے وہ اپنے ڈھکنے کو اڑا کر رکھ دیتی ہے۔پس ہمیں اپنے جوش اپنے سینوں میں دبانے چاہئیں اور اُس دن کیلئے اپنی ساری جد و جہد وقف کر دینی چاہئے جس دن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم پھر قادیان میں داخل ہوں اور پھر ہمیں فتح اور غلبہ حاصل ہو۔اُس دن کے آنے سے پہلے ہمارے آنسو قادیان کیلئے نہیں بہنے چاہئیں۔ہم روئیں گے نیکی حاصل کرنے کیلئے ، ہم روئیں گے اپنے اندر تقویٰ پیدا کرنے کیلئے مگر میرے نزدیک قادیان کیلئے رونا اُس وقت تک حرام ہے جب تک قادیان ہمیں واپس نہیں مل جاتا اور کم از کم میں اس کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوں مگر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بعض لوگ جو کہتے ہیں کہ ہائے یہ کیا ہو گیا ؟ اُنہیں معلوم ہونا چاہئے کہ وہی کچھ ہوا جو خدائی منشاء اور اس کی از لی تقدیر کا نوشتہ تھا۔اس وقت جو کچھ ہوا اس کی خبر ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے ہی نہیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے ملتی ہے۔آپ لوگ یعنی احمدی حضرت مرزا صاحب کو جو بانی سلسلہ احمدیہ ہیں مسیح موعود علیہ السلام اور مہدی معہود علیہ السلام سمجھتے ہیں اور جو کچھ مسیح موعود علیہ السلام اور مہدی معہود کے متعلق احادیث میں پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں ان کے متعلق آپ لوگ یقین رکھتے ہیں کہ وہ بہر حال یا آپ کے زمانہ میں پوری ہوچکی ہیں یا اُنہوں نے آپ کی جماعت کے ذریعہ اب پورا ہونا ہے کیونکہ پیشگوئیوں میں یہ دونوں پہلو ہوتے ہیں بعض دفعہ تو جس شخص کا نام لیا جاتا ہے اُس کے زمانہ میں اور اُسی کے ہاتھ پر وہ پیشگوئی پوری ہو جاتی ہے اور بعض دفعہ اس کے اتباع کے ہاتھ پر وہ پیشگوئی پوری ہوتی ہے یا مثلاً باپ دیکھ جاتا ہے تو اس سے مراد اس کا بیٹا ہوتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رویا میں دیکھا کہ قیصر و کسری کی کنجیاں آپ کو دی گئی ہیں کے لیکن یہ کنجیاں آپ کے بعد حضرت عمر کے زمانہ میں آئیں گویا کنجیاں دیکھی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تھیں مگر آ ئیں آپ کے اتباع کے زمانہ میں۔پس پیشگوئیوں کا یہ ایک ضروری پہلو ہے کہ بعض دفعہ ایک پیشگوئی خود امام کے زمانہ میں نہیں بلکہ اس کے اتباع کے زمانہ میں پوری ہوتی ہے۔اس اصولی نکتہ کو بیان کرنے کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ احادیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی ہے کہ جب مسیح موعود دنیا میں مبعوث ہوگا تو پہلے اس کی دجال