انوارالعلوم (جلد 19) — Page 380
انوار العلوم جلد ۱۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء آدمیوں کو دے دی گئی ہے مگر وہ زمین در حقیقت محفوظ ہوتی ہے اور وہ انتظار کر رہا ہوتا ہے اُس وقت کا جب اُس کے رشتہ دار اُس کے پاس آئیں اور وہ اُنہیں زمین دے۔پٹواریوں کے کھاتے دیکھے جائیں تو ہزاروں ہزار ایکڑ زمین ایسی نکلے گی جو انہوں نے اپنے رشتہ داروں کے لئے رکھ لی ہے۔اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے اس طرح بھی کیا ہے کہ جس وقت یہاں سے لوگ بھاگے اُنہوں نے پٹواریوں سے مل کر اصل کاشتکار کے نام کی بجائے اپنا نام چڑھا لیا۔پھر اس میں کچھ دست غیب بھی چل رہا ہے۔بہر حال زمینوں کی جو تقسیم کی گئی ہے اس میں بہت سے نقائص ہیں۔اگر اب بھی کسی دیانتدار افسر کو مقرر کیا جائے تو جتنے لوگ آچکے ہیں ان کیلئے یہی زمین کافی ہو سکتی ہے۔پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ساری زمین ابھی ۴۸ لاکھ ایکڑ ہی نہیں بلکہ اس سے زیادہ ہے یہ وہ زمین ہے جو پہلے سکھوں اور ہندوؤں کی ملکیت تھی۔اس کے علاوہ وہ ہزار ہا ایکڑ بلکہ لاکھ دولاکھ ایکڑ زمین ایسی ہے جو گورنمنٹ کی پراپرٹی ہے سال دو سال کیلئے وہ اس زمین کے ٹھیکے دے دیتی تھی اس میں بھی ہندو اور سکھ زیادہ ٹھیکیدار تھے لیکن بہر حال مالک گورنمنٹ تھی سکھ اور ہندو عارضی ملکیت کے طور پر کام کر رہے تھے وہ زمین بھی پڑی ہے اگر اس کو بھی ملا لیا جائے تو زمین پچاس لاکھ ایکڑ تک پہنچ جاتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ موجودہ طریق کارکو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم ہونے کے بعد زمین چار پانچ لاکھ ایکڑ پچنی چاہئے بلکہ اس سے بھی زیادہ کیونکہ کئی زمیندار ایسے ہیں جن کی مشرقی پنجاب میں کافی زمینیں تھیں۔میرے نزدیک ۱۳ فیصدی زمین بڑے زمینداروں کے پاس تھی ، اس کے معنی یہ ہیں کہ چھ لاکھ ایکڑ زمین بیچ جائے گی کیونکہ ان کو اتنی زمین نہیں ملے گی جتنی مشرقی پنجاب میں چھوڑ آئے ہیں۔واقعہ یہ ہے کہ مغربی پنجاب میں سکھوں ، ہندوؤں اور دوسرے غیر مسلموں کی زمین ۰ ۷ لاکھ تئیس ہزا را یکر تھی اس کے مقابلہ میں مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کی زمین ۳۶،۵۸۱، ۴۸ ایکڑ تھی گویا جتنی زمین مشرقی پنجاب میں تھی اس سے زیادہ یہاں موجود ہے۔اور چونکہ بڑے بڑے زمینداروں کو حصہ نہیں ملنا یا خیال کیا جاتا ہے کہ نہیں ملے گا اگر کسی نے چوری چھپے لے لیا ہو تو اور بات ہے اس لئے بہر حال یہاں پانچ سات لاکھ ایکڑ زمین بچتی ہے کم نہیں بچتی۔پس موجودہ مشکلات کا حل موجود ہے پھر میں کہتا ہوں ہمیں یہ بھی تو دیکھنا چاہئے کہ سکھ اور ہند وصرف زمیندار ہی نہیں