انوارالعلوم (جلد 19) — Page 371
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۷۱ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء بیان کیا گیا ہے جس مقدس و مطہر انسان پر قرآن کریم نازل ہوا ہے اس کی پاک زندگی کا خاکہ کھینچا گیا ہے، قرآن کریم کے متعلق انبیائے سابقین کی وہ پیشگوئیاں جو پہلی کتب میں پائی جاتی ہیں ان کا خلاصہ ذکر کیا گیا ہے، اسی طرح اور کئی اہم مضامین اس دیباچہ میں بیان کئے گئے ہیں۔اس دیباچہ کو الگ بھی شائع کرنے کا ارادہ ہے غالباً اُردو میں پانچ چھ سو صفحات کی کتاب بن جائے گی۔انشاء اللہ کاغذ کے میسر آنے پر اُردو میں بھی اور گورمکھی میں بھی اور ہندی میں بھی یہ دیباچہ شائع کر دیا جائے گا۔یورپ اور امریکہ والوں کیلئے یہ دیباچہ الگ کتابی صورت میں آکسفورڈ پر لیس یا کسی اور پریس میں شائع کروایا جائے گا۔یہ قرآن کریم جلد ساز کے پاس تھا مگر اب جلد بندی کا کام ختم ہو چکا ہے ارادہ یہ ہے کہ اس کے بعض نسخے یورپ اور امریکہ بھی بھجوا دیئے جائیں ان کی جلد میں اعلیٰ درجہ کی بندھوائی جائیں گی اور وہ بڑے آدمی جو کسی نہ کسی رنگ میں ملک میں امتیازی حیثیت رکھتے ہیں ان میں یہ نسخے تقسیم کئے جائیں گے۔اسی طرح مشہور لائبریریوں میں کچھ نسخے بھجوائے جائیں گے اور کچھ نسخے جماعت کیلئے مخصوص رہیں گے۔مگر چونکہ اس کی خریداری کیلئے دوستوں کی طرف سے پیشگی رقوم آ چکی ہیں اس لئے اب خریداری کیلئے کوئی نیا نام بھجوانے کا فائدہ نہیں۔ایک ہزا ر نسخہ جماعت کیلئے مخصوص کیا گیا تھا مگر درخواستیں تیرہ چودہ سو آ چکی ہیں پس اب درخواست دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔صرف اس تفسیر کی اشاعت کا میں اعلان کرتا ہوں اب جن دوستوں کی خواہش ہو وہ یہی کر سکتے ہیں کہ دوسروں سے عاریہ لے کر پڑھ لیں اور فائدہ اُٹھائیں۔میں اس موقع پر اس بات کا بھی افسوس کے ساتھ ذکر کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ انگریزی ترجمۃ القرآن کا کام جن کے سپر د تھا یعنی مولوی شیر علی صاحب وہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت تھوڑے دن ہوئے وفات پاگئے ہیں ترجمہ تو وہ سارے قرآن کا کر چکے تھے اور مختصر نوٹ بھی لکھ چکے تھے ، اب میرے نوٹوں کو دیکھ کر اُن کا خلاصہ تیار کر رہے تھے۔میرے نوٹ چونکہ لمبے تھے اس لئے وہ ان کا خلاصہ تیار کرتے تھے مگر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت وہ وفات پاگئے۔میں سمجھتا ہوں انہیں قادیان سے نکلنے کا جو صدمہ پہنچا تھا اُس کو وہ برداشت نہیں کر سکے اب ان کی جگہ ملک غلام فرید صاحب کو مقرر کیا گیا ہے۔بہت سا کام دوسری جلد کا بھی ہو چکا ہے اور