انوارالعلوم (جلد 19) — Page 364
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶۴ خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے میری چیز ہے وہ میری ہے کیونکہ میرے خدا نے وہ مجھے دی ہے گو آج ہم قادیان نہیں جا سکتے ، گو آج ہم اس سے محروم کر دیئے گئے ہیں لیکن ہمارا ایمان اور ہمارا یقین ہمیں بار بار کہتا ہے کہ قادیان ہمارا ہے وہ احمدیت کا مرکز ہے اور ہمیشہ احمدیت کا مرکز رہے گا۔(انْشَاءَ الله ) حکومت خواہ بڑی ہو یا چھوٹی بلکہ حکومتوں کا کوئی مجموعہ بھی ہمیں مستقل طور پر قادیان سے محروم نہیں کر سکتا۔اگر زمین ہمیں قادیان لے کر نہ دے گی تو ہمارے خدا کے فرشتے آسمان سے اُتریں گے اور ہمیں قادیان لے کر دیں گے (نعرہ ہائے تکبیر ) اور جو طاقت بھی اس راہ میں حائل ہوگی وہ پارہ پارہ کر دی جائے گی ، وہ نیست و نابود کر دی جائے گی۔قادیان خدا نے ہمارے ساتھ مخصوص کر دیا ہے اس لئے وہ ہمیں آپ قادیان لے کر دے گا۔انشاء الله پس ہمارے دل غمگین نہ ہوں ، تم پر افسردگی طاری نہ ہو کہ یہ کام کا وقت ہے اور کام کے وقت میں افسردگی اچھی نہیں ہوتی بلکہ کام کے وقت میں ہم میں نئی زندگی اور نئی روح پیدا ہو جانی چاہیے ہمارے بوڑھے جوان ہو جانے چاہئیں اور ہمارے جوان پہلے سے بہت زیادہ طاقتور ہو جانے چاہئیں۔ہم مذہبی لوگ ہیں حکومتوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہمارا کام دلوں کو فتح کرنا ہے نہ کہ زمینوں کو۔ہمارا یہ کام دوسرے کا موں سے بہت زیادہ اہم اور ضروری ہے۔پس ہمیں دوسروں کی نسبت زیادہ ہمت اور قربانی کرنی چاہئے۔آؤ ہم اپنے رب کے حضور دعا کرتے ہوئے یہ التجا کریں کہ اے ہمارے ربّ! ہمارے دلوں ، ہمارے جسموں اور ہمارے سامانوں کی کمزوری اور قلت کو تو خوب جانتا ہے ہم ہر طرح بے کس ، بے بس اور نا تواں ہیں، ہمارے پاس تیرے حضور پیش کرنے کے لئے ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے ہمارا ٹوٹا پھوٹا کمزور ناقص اور کرم خوردہ ایمان۔ہم تیری محبت کے اس نقطے کا واسطہ دے کر جو اس پر موجود ہے اس ایمان کو تیرے حضور پیش کرتے ہیں۔تو ہم پر رحم فرما، ہمارے مُردہ ایمانوں کو زندہ کر اور ہمیں ہمارے مقصد میں کامیاب فرما۔اے ہمارے رب ! تیرے سب بندے ہمارے بھائی ہیں خواہ وہ پاکستان میں رہتے ہیں یا ہندوستان میں، خواہ وہ ایشیاء میں رہتے ہیں یا یورپ میں، خواہ وہ ہمارے کتنے ہی دشمن ہوں تو ان کے متعلق ہمارے دلوں کے کینے اور بغض کو نکال دے اور ان کے دلوں میں دین سے بے رغبتی کی جگہ اپنی محبت پیدا فرما دے اور ہمیں ہمارے مقصد میں