انوارالعلوم (جلد 19) — Page 347
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۷ الفضل کے اداریہ جات سلگر یو (Sulgrave) سے ہجرت کر کے امریکہ چلا گیا ۔ ۱۷۴۳ء میں والد کا انتقال ہو گیا۔ ۱۷۵۵ء تا ۱۷۵۸ ء مسلسل فرانسیسیوں کے خلاف جنگ لڑی ۔ اس کی کوششوں سے ۱۷۸۳ء میں برطانوی افواج کو ہتھیار ڈالنے پڑے۔ ۱۷۸۹ء تا ۱۷۹۷ء امریکہ کے صدر رہے۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۷۸۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ہٹلر (Hitler Adolf) (۱۸۸۹ء ۔ ۱۹۴۵ء) جرمنی کا آمر مطلق نازی پارٹی کا بانی۔ پہلی عالمی جنگ کے بعد چند شورش پسندوں سے مل کر میونخ میں نازی مزدور پارٹی کی بنیاد رکھی ۔ ۱۹۳۳ء میں اسے آمریت کے اختیارات سونپ دیئے گئے ۔ ہٹلر جرمنی کے تمام شعبوں کا مختار بن گیا۔ نازی پارٹی کے مخالفین کو کچل دیا گیا۔ اس کی پالیساں بالآخر دوسری عالمی جنگ پر منتج ہوئیں ۔ ۱۹۴۱ء میں روس کے محاذ پر ہٹلر نے جنگ کی خود کمان کی ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۴۶ ء مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء ) گوئرنگ (Goering) (۱۸۹۳ ء - ۱۹۴۶ء) جرمنی کا نازی لیڈر پہلی عالمی جنگ میں فضائی فوج کا ہیرو۔ شروع میں ہی نازیوں کے ساتھ مل گیا ۔ ۱۹۳۳ ء میں جرمنی کا وزیر محکمہ پرواز اور پروشیا (Prussia) کا وزیر اعظم ۔ خفیہ پولیس کی بنیاد اسی نے رکھی جس کا ۱۹۳۶ ء تک سربراہ رہا۔ جرمنی کا معاشی نظام آمرانہ اختیارات سے چلایا۔ ہٹلر نے اسے اپنا جانشین نامزد کیا۔ دوسری عالمی جنگ میں ہمہ گیر فضائی جنگ کا ذمہ دار تھا ۔ ۱۹۴۵ء میں امریکی فوج کے آگے ہتھیار ڈالے۔ جنگی جرائم میں سب سے بڑا ملزم ثابت ہونے پر سزائے موت پائی مگر پھانسی سے قبل خود کشی کر لی ۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۹۴ ۔ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء ) ۱۴ ٹیریٹوریل فورس: (Territorial Force) برطانیہ کی ایک رضا کار ہنگامی فوج ۱۵ پیٹرن (Patron) - مربی ، سر پرست ، حامی پٹیل ۔ ولبھ بھائی (Vallabhai Patel) (۱۸۷۶ء ۔ ۱۹۵۰ء) بھارتی سیاست دان ۔ انگلستان میں بیرسٹری کی سند لی اور واپسی پر بحیثیت وکیل فوجداری کامیاب وکالت کی ۔ ۱۹۱۵ ء میں گاندھی صاحب سے ملاقات کے بعد پٹیل تھوڑے ہی عرصہ میں قوم پرست اور