انوارالعلوم (جلد 19) — Page 325
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۵ الفضل کے اداریہ جات خیال کریں تو یہ ایک جائز ہی نہیں ضروری بات ہے۔بڑے سے بڑا امن پسند پاکستان حکومت کو کہہ سکتا ہے کہ تم اپنے دفاع کا انتظام کرو اور بڑے سے بڑا امن پسند ہندوستان یو نین کو بھی کہہ سکتا ہے کہ تم اپنے دفاع کا انتظام کرو۔نہ صرف اس لئے کہ دوستی اور محبت کا تقاضا یہ نہیں ہوتا کہ کوئی ملک اپنے آپ کو دفاع کے لئے تیار نہ رکھے بلکہ اس لئے بھی کہ بعض لوگ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ طاقت اور زور سے ہم دوسرے کے علاقہ کو فتح کریں گے۔مسٹر گاندھی اور پنڈت نہرو اور بہت سے اور کانگرسی جو نیشنلسٹ خیالات کے ہیں وہ بار بار اعلان کر چکے ہیں کہ ہم ہندوستان کے اتحاد کے متمنی ہیں اور اس کے لئے کوشش کریں گے لیکن ہماری یہ کوششیں جنگ اور طاقت کی صورت اختیار نہیں کریں گی بلکہ ہم صلح اور محبت اور آشتی کے ساتھ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے اور اس بات کا کون انکار کر سکتا ہے کہ اگر صلح اور آشتی کے ساتھ یہ دونوں ملک اکٹھے ہو جائیں یا بہت حد تک ان میں اتحاد پیدا ہو جائے تو یہ نہایت ہی اعلیٰ اور نہایت مبارک بات ہوگی۔ملک کی تقسیم تو محض اس خیال سے تھی کہ موجودہ حالت میں مسلم اقلیت کو ہندو اکثریت سے اُس کے جائز حقوق نہیں مل سکتے۔اگر کسی وقت آئندہ جا کر یہ تسلی ہو جائے کہ اب یہ خرابی پیدا نہیں ہوگی تو کم سے کم میری خواہش تو یہی ہوگی کہ یہ اختلاف دور ہو جائے اور کسی نہ کسی اچھی بنیاد پر یا تو دونوں مملک اکٹھے ہو جائیں یا اپنی یونین بنالیں۔میں تو ہمیشہ سے اس بات کا قائل رہا ہوں کہ برطانوی کامن ویلتھ کے اصول پر اور آزاد حکومتیں بھی اس گروہ میں شامل ہوتی چلی جائیں اور ساری دنیا اتفاق کی ایک لڑی میں پروئی جائے۔برطانوی کامن ویلتھ کے اصول پر کسی حکومت کی آزادی میں کسی قسم کا بھی فرق نہیں پڑتا لیکن اتحاد اور یجہتی کی ایک صورت پیدا ہوتی چلی جاتی ہے۔میں تو کبھی بھی یہ سمجھ نہیں سکا کہ کوئی ملک جو اپنے لئے آزادی چاہتا ہو وہ کیوں برطانوی کامن ویلتھ میں شامل نہ ہو اور ڈرے کہ اس طرح اُس کی آزادی میں کسی قسم کا فرق آ جائے گا۔یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ اور روس ، آسٹریلیا اور کینیڈا سے ہرگز زیادہ آزاد نہیں ہیں۔صرف اتنا فرق ہے کہ آسٹریلیا اور کینیڈا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے اہم مسائل کے متعلق جو بین الاقوامی سیاسی یا اقتصاسی تعلقات یا دفاع ملک کے معاملات کے ساتھ تعلق رکھتے ہونگے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے آپس میں اور دوسری