انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 310 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 310

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۰ الفضل کے اداریہ جات فلسطین کا اڈہ میرے کام آئے گا اور امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ میری سکیم زیادہ مؤثر ہے اور فلسطین کا یہودی مجھ سے آزاد ہو کر روس کی طرف نہیں جا سکتا۔انگریز یہ دیکھ رہا ہے اس کا مقام ان دونوں سکیموں میں کہیں بھی نہیں اس لئے اب وہ فلسطین کی تقسیم کا مخالف ہو رہا ہے لیکن امریکہ کے ڈر کے مارے مخالفت کر بھی نہیں سکتا اس لئے وہ غیر جانبدارانہ حیثیت اختیار کر رہا ہے مگر اوپر کی تفاصیل سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ در حقیقت سب نفسانفسی کی مرض میں مبتلا ہیں عربوں اور مسلمانوں سے کسی کو ہمدردی نہیں ہے مسلمان صرف اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے اور اسے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرنی چاہئے۔پاکستان میں عالمگیر اسلامی تنظیم کا قیام نہیں یہین کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ لاہور میں مملکت پاکستان کی پہلی عالمگیر اسلامی تنظیم اسلامک ورلڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نام سے قیام پذیر ہوئی ہے جس کا مقصد دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں ثقافتی ، اقتصادی اور سیاسی مراسم کا استحکام ہو گا۔اس قسم کی تنظیم کا قیام آج سے مدتوں پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔کئی اسلامی مفکر اس قسم کی تنظیم کی ضرورت دیر سے محسوس کر رہے تھے اور بعض نے انفرادی طور پر کوششیں بھی کیں لیکن عالم اسلام کے مختلف اجزاء کے اضطرابی ماحول نے جو مغربی اقوام کی ریشہ دوانیوں اور زیادہ تر خود مسلمانوں کی ذاتی کمزوریوں کا نتیجہ ہے ان انفرادی کوششوں کو کبھی بار آور ہونے نہیں دیا۔حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ انجمن ان مقاصد کے حصول کے لئے جو اس نے اپنے سامنے رکھے ہیں پورے انہاک سے جدو جہد کرے تو تھوڑی مدت میں تمام اسلامی دنیا ایک نہایت پائیدار اور مضبوط رشتہ میں منسلک ہو سکتی ہے اور ایک ایسا ٹھوس اور نا قابلِ ہنریت وجود بن سکتی ہے کہ جس کو دنیا کی تمام مخالف طاقتیں بھی مل کر پہلا نہیں سکتیں اگر اس کام کا بیڑا اُٹھانے والوں نے استقلال اور ہمت سے کام لیا تو اس کی کامیابی یقینی ہے۔ہمیں امید ہے کہ ایسوسی ایشن کا آئین مرتب کرنے کیلئے جو ابتدائی کمیٹی مقرر کی گئی ہے وہ آئین مرتب کرتے وقت نہایت وسعت نظر اور کشادہ دلی سے کام لیتے ہوئے اپنے میدان عمل کو مسلمان اقوام کے ثقافتی ، اقتصادی اور سیاسی مقاصد کے رشتۂ اشتراک کو مضبوط و مربوط